اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 364
روحانی خزائن جلد ۴ ۳۶۴ آسمانی فیصلہ تب تک وہ بنظر رحمت رجوع نہیں کرتا اور اشاعت سے خلوص اور پختہ ارادہ ثابت ہوتا ہے اور چونکہ اس عاجز نے خدا تعالیٰ کے اعلام سے ایسے نشانوں کے ظہور کے لئے ایک سال کے وعدہ پر اشتہار دیا ہے سو وہی میعاد ڈاکٹر صاحب کے لئے قائم رہے گی طالب حق کے لئے یہ کوئی بڑی میعاد نہیں۔ اگر میں ناکام رہا تو ڈاکٹر صاحب جو سزا اور تاوان میرے مقدرت کے موافق میرے لئے تجویز کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں۔ ہماں بہ کہ جاں در ره اوفشانم جہاں راچہ نقصاں اگر من نمانم والسلام على من اتبع الهدى المعلن المشــــــــــــــــــــتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ یازدهم جنوری ۱۸۹۲ء