اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 289

روحانی خزائن جلد ۴ ۲۸۹ الحق مباحثہ دہلی مطلقہ اس مقید پر محمول کی جاویں گی کیونکہ قاعدہ مجمع علیہ علم اصول کا ہے کہ مطلق مقید پر محمول ہوا کرتا ہے ﴿۱۵۹ ارشاد الفحول میں لکھا ہے جس کی تلخیص حضرت نواب صاحب بہادر مرحوم و مغفور نے ان الفاظ سے کی ہے۔ الثانى ان يتفقا في السبب والحكم فيحمل احدهما على الآخر اتفاقا وبه قال ابو حنيفة ورجح ابن الحاجب وغيره ان هذا الحمل هو بيان للمطلق اى دال على ان المراد بالمطلق هو المقيد وقيل انه يكون نسخا والاول اولی و ظاهر اطلاقهم عدم الفرق بين ان يكون المطلق متقدما او متأخرا اوجهل السابق فانه يتعين الحمل ۔ اور اگر کوئی کہے کہ مسیح بن مریم پر تعریف مطلق کی کب صادق آتی ہے جو اس میں تقید جاری ہو تو جواب اس کا یہ ہے کہ حضرت اقدس نے ازالہ میں اور نیز اخیر پر چہ ثالث میں اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا ہے کہ احادیث میں جوت جو مسیح بن مریم مذکور ہے اس سے مراد مثیل مسیح ہے نہ عین عیسی بن مریم ۔ چنانچہ آخر پر چہ ثالث میں تحریر فرماتے ہیں کہ اطلاق اسم الشيء على ما يشابهه في اكثر خواصه وصفاته جائز حسن تفسیر کبیر صفحہ ۶۸۹۔ اور ظاہر ہے کہ لفظ مثیل مسیح کے مطلق ہونے میں کچھ شک نہیں جس کی تقیید ساتھ منکم کے احادیث متفق علیہ سے ثابت ہو چکی اور جس قدر احادیث مطلقہ واقع ہیں وہ سب محمول اس مقید پر ہو گئیں فیصلہ شد + اب ایک خواب جو مولا نا صاحب نے دیکھا ہے اور وہ بشری ہے واسطے اطلاع و آگہی ناظرین کے لکھا جاتا ہے تا کہ مولانا صاحب اس مباحثہ میں اس خواب کی تعبیر کو بھی ملحوظ نظر رکھیں ۔ خواب مولانا محمد بشیر صاحب بتاریخ ۱۶ ۔ ربیع الثانی مولوی عبد الکریم صاحب ساکن پاترہ نے ہیچمد ان سے بیان کیا کہ مولانا محمد بشیر صاحب نے خواب ذیل کو مجھ سے بیان کیا ۔ کہ اندر مکان کے میں کھانا کھا رہا ہوں اور جسم پر لباس کسی قدر نہیں ہے اس اثناء میں معلوم ہوا کہ ڈپٹی امداد علی صاحب مرحوم آئے ہیں میں نے چاہا کہ ان کا استقبال مکان کے باہر سے ہی کروں ۔ استقبال کے واسطے باہر کو آیا تو دیکھا کہ ڈپٹی صاحب ممدوح دروازہ صدر سے اندر آگئے ہیں میں نے معانقہ کرنے کا قصد کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم سے کیا معانقہ کریں تمہاری حالت وہیئت تو جنوں کی سی ہو رہی ہے۔ میں نے چاہا کہ کچھ جواب اس کا دوں لیکن ان کے لحاظ سے کچھ جواب نہیں دیا اور صرف یہ کہا کہ سے قصور ہوا معاف کیجئے پھر ڈ پٹی صاحب سے معانقہ ہو گیا فقط تعبیر اس خواب کی یہ احقر کچھ نہیں دیتا مولوی صاحب اس خواب کے مضمون پر خود غور فرماویں وبس - وَالْعَاقِلُ تَكْفِيهِ الإِشَارَةُ - ہم تو