اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 91 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 91

روحانی خزائن جلد ۴ ۹۱ مباحثہ لدھیانہ بھی آپ انہیں القاب سے ملقب کریں تو دراصل مجھے خوشی کرنی چاہئے کہ جو کچھ امام صاحب کی ۸۹ نسبت آپ کی زبان نے حق درازی کا دکھلایا وہی باتیں میرے حق میں بھی ظہور میں آئیں۔ قوله - شاید آپ کہیں گے کہ احادیث سبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں جیسا کہ آپ کے مقتدا سید احمد خاں نے کہا ہے جس کی تقلید سے آپ نے قرآن کو معیار صحت احادیث ٹھہرایا۔ اقول ۔ یہ آپ کا سراسر افترا ہے کہ سید احمد خاں کو اس عاجز کا مقتد اٹھہراتے ہیں ۔ میرا مقتدا اللہ جل شانہ کا کلام ہے اور پھر اس کے رسول کا کلام ۔ میں نے کس وقت کہا ہے کہ احادیث سبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں؟ بلکہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ حتی الوسع صحابہ اہتمام حفظ اصل الفاظ نبی علیہ السلام کیلئے ساعی تھے تاہر یک شخص ان متبرک الفاظ پر غور کر سکے اور نبی علیہ السلام کا اصل مطلب سمجھنے کیلئے وہ الفاظ مویّد ہوں ہاں ان کی روایتوں پر اور ایسا ہی دوسروں کی روایت پر اعتماد کامل کرنے کیلئے سلامت فہم ضروری شرط ہے کیونکہ اگر فہم میں بباعث پیرانہ سالی یا اختلال دماغ کے کوئی آفت پیدا ہو جائے تو مجرد حفظ بقيه حاشيه کہ اس کی حقیقی عزت اور بلا اشتراک عزت اس سے چھین کر اور اور غیر معصوم کتابوں کو دی گئی ۸۹ ہے اس نا قابل مغفرت شرک مٹانے کیلئے آئے ہیں۔ خاکسار کے روبرو بڑی مجلس میں حضور نے فرمایا تھا کہ اگر دنیا کی تمام کتا ہیں۔ فقہ ۔ حدیث ۔ علم کلام وغیرہ وغیرہ جو انسان کی تمدنی۔ معاشرتی مجلسی اور سیاسی زندگی سے تعلق رکھتی ہیں اور جنہیں لوگ ضروری اور لابدی کہتے ہیں بالفرض دنیا سے یک قلم اٹھادی جائیں۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ میں اللہ کی مدد و توفیق سے ان تمام ضروریات اور متجدده احتیاجات کو قرآن کریم سے استنباطاً پورا کر کے دکھا دوں گا۔ سبحان اللہ ! واقعی آپ کا دعوی بجاد یکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ براہین احمد یہ اور بالآخر ازالہ اوہام کے پڑھنے والے اس دعوے کی تصدیق میں ذرا بھی تذبذب نہ دکھا ئیں گے ۔ کہاں اور کس تفسیر و کتاب میں وہ عجائب نکات و دقائق ہیں جو اس مجدد - محدث اور جری اللہ نے قرآن کریم سے نکال کر دکھائے ہیں ؟ یہ الزام تراشنا کہ امام ہمام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تعریف حنفیوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس کے جواب سے اعراض کیا جاوے۔اس لئے کہ ہر ایک عقل مند جانتا ہے کہ مرزا صاحب اپنے بلند اور سچے دعاوی سے کہاں تک ملل ونحل کو خوش کر رہے ہیں۔ (ایڈیٹر )