آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 638
روحانی خزائن جلد ۵ ۶۳۶ آئینہ کمالات اسلام قابل توجه احباب اگر چہ مگر ریاد دہانی کی کچھ ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ دل میں انجام خدمت دینی کے لئے سخت اضطراب ہے اس وجہ سے پھر یہ چند سطر میں بطور تا کید لکھتا ہوں ۔ اے جماعت مخلصین خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اس وقت ہمیں تمام قوموں کے ساتھ مقابلہ در پیش ہے اور ہم خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ اگر ہم ہمت نہ ہاریں اور اپنے سارے دل اور سارے زور اور ساری توجہ سے خدمت اسلام میں مشغول ہوں تو فتح ہماری ہوگی ۔ سو جہاں تک ممکن ہو اس کام کیلئے کوشش کرو۔ ہمیں اس وقت تین قسم کی جمعیت کی سخت ضرورت ہے۔ جس پر ہمارے کام اشاعت حقائق و معارف دین کا سارا مدار ہے۔ را مدار ہے۔ اول یہ کہ ہمارے ہاتھ میں کم سے کم دو پر لیس ہوں ۔ دوئم ایک خوشخط کاپی نویس۔ سوئم کا غذ ۔ ان تینوں مصارف کے لئے اڑھائی سو روپیہ ماہواری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اب چاہیے کہ ہر ایک دوست اپنی اپنی ہمت اور مقدرت کے موافق بہت جلد بلا توقف اس چندہ میں شریک ہو۔ اور یہ چندہ ہمیشہ ماہواری طور سے ایک تاریخ مقررہ پر پہنچ جانا چاہیے۔ بالفعل یہ تجویز ہوئی کہ بقیہ براہین اور ایک اخبار جاری ہو اور آئندہ جو جو ضرورتیں پیش آئیں گی ان کے موافق وقتا فوقتا رسائل نکلتے رہیں گے۔ اور چونکہ یہ تمام کا روبار چندہ پر موقوف ہے اس لئے اس بات کو پہلے سوچ لینا چاہیے کہ اس قدر اپنی طرف سے چندہ مقرر کریں جو بہ سہولت ماہ بماہ پہنچ سکے۔ اے مردان دین کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کیلئے جوش میں لاؤ کہ یہی جوش دکھانے کے دن ہیں۔ اب تم خدا تعالیٰ کو کسی اور عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے جیسا کہ دین کی ہمدردی سے سو جا گو اور اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم اٹھاؤ کہ فرشتے بھی آسمان پر پرج جزاکم اللہ اللہ کہیں کہیں اس اس سے سے مت مت غمگین ملین ہے ہو کہ لوگ تمہیں کافر کہتے ہیں تم اپنا اسلام خدا تعالیٰ کو دکھلا ؤ اور اتنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جاؤ۔ دوستان خود را نثار حضرت جانان کنید در ره آن یار جانی جان و دل قربان کنید آن دل خوش باش را اندر جہان جوید خوشی از پئے دین محمد کلبه احزان کنید از تعیش ہا بروں آئید اے مردان حق خویشتن را از پئے اسلام سرگردان کنید ۲۴