آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 326
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۲۶ آئینہ کمالات اسلام ۳۲۶) ٹھہر سکتا کیا یہ پیشگوئی جو پوری ہوگئی کوئی ایسا اتفاقی امر ہے جس کی خدا تعالیٰ کو کچھ بھی خبر نہیں کیا بغیر اس کے علم اور ارادہ کے ایک دجال کی تائید میں خود بخود یہ پیشگوئی وقوع میں آگئی کیا یہ سچ نہیں کہ مدعی کا ذب کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی یہی قرآن کی تعلیم ہے اور یہی تو ریت کی ۔ اگر آپ میں انصاف کا کچھ حصہ ہے اور تقویٰ کا کچھ ذرہ ہے تو اب زبان کو بند کر لیں خدا تعالیٰ کا غضب آپ کے غضب سے بہت بڑا ہے۔ ما يفعل الله بعذابكم ان شكرتم و أمنتم والسلام على من اتبع الهدى و ما استكبر و ما ابی۔ عاجز غلام احمد علی اللہ عنہ ذیل میں ہم خط محبی نواب سردار محمد علی خان صاحب کا لکھتے ہیں یہ خط نواب صاحب موصوف نے کسی اور طالب حق کی تحریک سے لکھا ہے۔ ورنہ خود نواب صاحب اس عاجز سے ایک خاص تعلق اخلاص و محبت رکھتے ہیں اور اس سلسلہ کے حامی بدل و جان ہیں ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ طبیب روحانی مکرم معظم سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ۔ بندہ بہ سبب علالت طبع کے جواب سے قاصر رہا۔ الحمد للہ کہ اب خیریت سے ہوں امید ہے کہ جناب بھی خیریت سے ہوں گے۔ روپیہ ہم دست مرزا خدا بخش صاحب ارسال کیا گیا ہے امید کہ مرزا صاحب نے آپ سے کل حال بیان کر دیا ہوگا۔ اسے کہ دعوی مثیل المسیح کی جب سے خلجان کی اشاعت ہوئی ہے ہرا ہے ہر ایک آدمی ایک عجیب خالی میں ہو رہا ہے گو بعض خواص کی یہ حالت ہو کہ ان کو کوئی شک پیدا نہ ہوا ہو۔ بندہ