آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 279
۲۷۹ روحانی خزائن جلد ۵ ۲۷۹ آئینہ کمالات اسلام مبارک وہ لوگ جو صادق ہیں کیونکہ انجام کار فتح انہیں کی ہے پر چه نورافشاں دہم مئی ۱۸۸۸ء کے دیکھنے والوں کو معلوم ہو گا کہ اس پرچہ کے ایڈیٹر نے اس عاجز کا ایک خط جو ایک پیشگوئی پر مشتمل ہے اپنے اس پر چہ میں درج کر کے کس قدر بد زبانی کے ساتھ زبان کھولی تھی اور کیا کیا بے جا اور خلاف تہذیب اور گندے لفظ اس عاجز کے حق میں بولے تھے یوں تو ان پادری صاحبوں پر کچھ بھی افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ صداقت سے دشمنی کرنا اور انکار اور توہین سے پیش آنا ان کا قدیمی شیوہ ہے لیکن اس وقت ہمیں یہ دکھلا نا منظور ہے کہ جس الہامی پیشگوئی کو انہوں نے نفسانی منصوبہ اور انسانی افترا قرار دے کر اپنی عادت کے موافق زبان درازی کی تھی اس کا انجام کیا نکلا کیا انجام کا روہ انسانی افترا ہی ثابت ہوا یا خدا تعالیٰ نے جو سچ کا حامی ہے اس کی صداقت کھول دی ۔ سو واضح ہو کہ اس عاجز کا وہ خط جو دہم مئی ۱۸۸۸ء کو پر چہ نورافشاں میں چھپا ہے اس کی عبارت جو پیشگوئی کے متعلق ہے اخبار مذکور کے صفحہ ۲ ،۳ میں مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی نسبت یہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے الہام پاک سے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ اگر آپ اپنی دختر کلاں کا رشتہ میرے ساتھ منظور کریں تو وہ تمام نحوستیں آپ کی اس رشتہ سے دور کر دے گا اور آپ کو آفات سے محفوظ رکھ کر برکت پر برکت دے گا ۔