ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 350
روحانی خزائن جلد ۴ ۳۵۰ آسمانی فیصلہ اس کی یادداشت معہ اس کے ثبوت کے رجسٹر میں لکھی جاوے اور بدستور ممبروں کی گواہیاں اس پر ثبت ہوں ۔ اور دوسری علامت کی نسبت بھی جو حوادث و نوازل دنیا کے متعلق ہے۔ یہی انتظام مرعی رہے گا اور یادر ہے کہ انجمن کے پاس یہ سب اسرار بطور امانت محفوظ رہیں گے اور انجمن اس بات کا حلفاً اقرار کر لے گی کہ اس وقت سے پہلے کہ فریقین کے موازنہ کیلئے ان امور کا جلسہ عام میں افشا ہو ہرگز کوئی امرکسی اجنبی کے کانوں تک نہیں پہنچایا جائے گا بجز اس صورت کے کہ کسی راز کا فاش ہونا انجمن کے حد اختیار سے باہر ہوا اور علامت سوم یعنی قبولیت دعا کی آزمائش کا طریق یہ ہوگا کہ وہی انجمن مختلف قسم کے مصیبت رسیدوں کے بہم پہنچانے کیلئے جس میں ہر ایک مذہب کا آدمی شامل ہو سکتا ہے ایک عام اشتہار دے دے گی اور ہر ایک مذہب کا آدمی خواہ وہ مسلمان ہو خواہ عیسائی یا ہندو ہو یا یہودی ہو غرض کسی مذہب یا کسی رائے کا پابند ہو اگر وہ کسی عظیم الشان مصیبت میں مبتلا ہو اور اپنے نفس کو مصیبت زدوں کے گروہ میں پیش کرے تو بلا تمیز و تفرقہ قبول کیا جائے گا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے جسمانی دنیوی فوائد کے پہنچانے میں اپنے مختلف المذاہب بندوں میں کوئی تمیز اور تفرقہ قائم نہیں رکھا اور تمیز اور تفرقہ قائم نہیں رکھا اور مصیبت زدوں کے فراہمی کیلئے ایک ماہ تک یا جیسے انجمن مناسب سمجھے یہ انتظام رہے گا کہ ان کے نام کے پرچے معہ ولدیت وسکونت وغیرہ کے ایک صندوق میں جمع ہوتے رہیں بعد اس کے ان کی اسم وار دو فردیں برعایت اعتدال اور بقید ولدیت و قومیت و سکونت و مذهب و پیشه و بتصریح بلاء پیش آمدہ مرتب کر کے فریقین کے سامنے معہ ان مصیبت رسیدوں کے پیش کریں گے اور فریقین ان مصیبت رسیدوں کا ملاحظہ کر کے ان دونوں فردوں کو بذریعہ قرعہ اندازی کے با ں کے باہم تقسیم کر لیں گے اور اگر کوئی مصیبت زدہ کسی دور دراز ملک میں ہو اور بوجہ بعد مسافت و عدم مقدرت حاضر نہ ہو سکے تو ایک شاخ انجمن اس شہر میں مقرر ہو کر جہاں وہ مصیبت زدہ رہتا ہے اس کے پرچہ مصیبت کو صدرانجمن میں پہنچادیں گی اور بعد قرعہ اندازی کے ہر ایک فریق کے حصہ میں جو فرد آئے گی اس فرد میں جو مصیبت رسیدہ مندرج ہوں گے وہ اسی فریق کے حصہ کے سمجھے جائیں گے جس کو خدائے تعالیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعہ سے یہ فرد دے دی اور واجب ہوگا کہ انجمن مصیبت رسیدوں کی فراہمی کیلئے اور ان کی تاریخ مقررہ پر حاضر ہو جانے کی غرض سے چند ہفتے پہلے اشتہارات شائع کر دیوے۔ ان اشتہارات کا تمام خرچ خاص میرے ذمہ ہوگا کیا اور وہ دوفر دیں مصیبت رسیدوں کی یا نوٹ : جلسہ عام میں اس تحریر کے پڑھے جانے پر اخویم مولوی غلام قادر صاحب فصیح مالک و مہتم اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ نے بذریعہ تحریر ظاہر کیا کہ ان اشتہارات کے طبع اور شائع ہونے کا کل خرچ میرے ذمہ رہے گا ۔ فجزاهم الله خيرا منه