ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 332
روحانی خزائن جلد ۴ ۳۳۲ الحق مباحثہ دہلی وغیرہ وغیرہ مگر اس حدیث میں وہی اطراء منع ہے جو نصاری کا سا ہو نہ وہ اطراء جو قرآن مجید اور سنت سے ثابت ہے اور جو اولیائے امت نے قرآن و حدیث سے آپ کی مدح میں اطراء کیا۔ وہ کہاں ممنوع ہے لفظ حدیث کے لا تطروني كما اطرت النصاریٰ۔ ہیں نہ مطلق لا تطرونی - جناب من تقویت الایمان کو لا اله الا اللہ کی شرح اور تفسیر سمجھتے اور منصب امامت یا صراط مستقیم یا توضیح المرام کے مضامین محمد الرسول الله اللہ کی تفسیر تصور کیجئے۔ ان میں وہ اطراء نہیں ہے جو یہود و نصاری نے کیا ہے۔ والسلام خیر الختام ۔ مورخه دو از دهم ستمبر ۹۱ مطابق نهم صفر ۱۳۰۹ھ خاکسار محمد احسن مہتمم مصارف ریاست بھوپال