ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 308

روحانی خزائن جلد ۴ ۳۰۸ الحق مباحثہ دہلی مراسلت نمبر (۲) مابین ☆ منشی بو بہ شاہ صاحب و منشی محمد الحق صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از خاکسار بو به شاه و محمد الحق بخدمت مولانا مولوی محمد احسن صاحب زاد لطفه بعد مراسم مسنون تمنا مشحون مدعا آنکه شاید جناب کو یاد ہو گا جب آپ ہمراہ لشکر گورنر جنرل لارڈ رین صاحب بہادر مقام لاہور میں تشریف لائے ۔ چند اشخاص خدمت میں حاضر ہو کر مشرف زیارت ہوئے تھے لیکن بعد اس کے کبھی اتفاق زیارت نصیب نہ ہوا اور نہ کبھی باہم خط و کتابت کی نوبت پہنچی اگر چہ اس بات کا تو علم تھا کہ آپ ریاست بھوپال میں ایک مدت سے قیام پذیر ہیں ۔ جب جد عبد الرحمہ راقم محمد الحق ریاست میں پنشن خوار ہوئے انہوں نے چند بار آپ کا بار آپ کا ذکر تحریر فرمایا۔ اس وقت وجہ تصدیعہ دہی یہ ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ جناب نے ایک رسالہ موسومہ اعلام الناس درباره تائید مرزاغلام احمد قادیانی تالیف فرما کر طبع کر دیا ہے اور اس میں دلائل ان کے دعوی مسیح ہونے کے بڑے پر زور لکھے ہیں جب سے یہ بات سنی ہے اس رسالہ کے معائنہ کا از حد شوق ہے۔ اگر چہ ہم ہر دو اب تک مرزا قادیانی کے معتقد نہیں ہیں اور بڑا انتظار آپ کے رسالہ کا ہے۔ اگر ممکن د الحق مباحثہ دہلی کا یہ حصہ مراسلت نمبر ۲ جو ایڈیشن اوّل میں چھپ چکا ہے روحانی خزائن کی تدوین کے وقت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہو سکا ۔ اب یہ حصہ اس جلد میں شامل کیا جا رہا ہے۔ (ناشر) خط چونکہ پھٹا ہوا تھا یہاں سے پڑھا نہیں گیا۔ (ناشر) ۱۷۸