ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page xix

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از حضرت مول<mark>ان</mark>ا جلال الدین صاحب شمس) روح<mark>ان</mark>ی خزائن کی یہ جلد چہارم ہے جو ’’الحق مباحثہ لدھی<mark>ان</mark>ہ‘‘ اور الحق مباحثہ دہلی‘‘ اور’’ آسم<mark>ان</mark>ی فیصلہ‘‘ اور ’’نش<mark>ان</mark> آسم<mark>ان</mark>ی‘‘ اور ’’ ایک عیسائی کے تین سوال اور <mark>ان</mark> کے جوابات‘‘ پر مشتمل ہے۔مباحثہ لدھی<mark>ان</mark>ہ جولائی ۱۸۹۱ء ؁ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ابو سعید مولوی محمد حسین بٹالوی کے اور مباحثہ دہلی اکتوبر ۱۸۹۱ء ؁ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور مولوی محمد بشیر صاحب سہسو<mark>ان</mark>ی ثم بھوپالی کے مابین ہوا۔ماہ نومبر ۱۸۹۱ء ؁ میں جناب مولوی محمد احسن صاحب امروہی اور مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالی کے مابین اس مباحثہ سے متعلق جو تحریری مراسلت ہوئی اور الحق میں طبع شدہ ہے۔وہ ہم نے بھی اس کے موضوعِ مباحثہ سے شدید <mark>من</mark>اسبت رکھنے اور اس غرض سے کہ تا اُس زم<mark>ان</mark>ہ کے مولویوں کی طرز <mark>من</mark>اظرہ اور اُن کی علومِ رسمیہ سے وابستگی اور علمِ قرآن سے بیگ<mark>ان</mark>گی اور بے رغبتی کا قارئین پوری طرح <mark>ان</mark>دازہ کر سکیں اصل مباحثہ کے ساتھ شائع کر دی ہے۔تیسری کتاب رسالہ ’’آسم<mark>ان</mark>ی فیصلہ‘‘ ہے جو جنوری ۱۸۹۲ء ؁ میں شائع ہوئی۔چوتھی ’’نش<mark>ان</mark> آسم<mark>ان</mark>ی‘‘ ہے جو حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مئی ۱۸۹۲ء ؁ میں تحریر فرمائی اور جون ۱۸۹۲ء ؁ میں شائع ہوئی۔پ<mark>ان</mark>چویں کتاب ’’ایک عیسائی کے تین سوال اور <mark>ان</mark> کے جوابات‘‘ ہے۔جو مئی یا جون ۱۸۸۹ ؁ء کی ہے۔<mark>من</mark>اظرات و مباحثات <mark>من</mark>اظرات و مباحثات اگر خلوص نیّت سے اور نفس<mark>ان</mark>ی جذبات سے علیحدہ ہو کر اور فتح و شکست کے