ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 147 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 147

روحانی خزائن جلد ۴ ۱۴۷ وما هاجه شيء سوى حسد له ۱۰۵ و ذلك داء لا يــعـــالــج بـالـطـب اذا بهت المرتاب عند حجاجه ۱۰۶ تبادر للبهتان والشتم والقشب ولم يدر ان الله ينصر عبده ۱۰۷ على الجاهل المرتاب والمبطل الخب و من يخذل المبعوث يخذله ربه ۱۰۸ ويجعله في خلقه عالي الكعب و مـن لـــم يـعــاونــه سیبک تأسفا ۱۰۹ ويلق اثــامــا بـالـمـذلـة والـكـب هلموا عباد الله واستمعوا له ١١٠ وقوموا جميعًا قومة الجحفل اللجب اعيــنــوه بالاموال و افدوه بالنفوس ااا تنجوا من الافات في الخلف و الشجب عليكم عليكم باتباع امامكم ۱۱۲ فنعم امام جاء فيكم من الرب يقود كم نحو الهدى فاقتدوا به ۱۱۳ ووالوه بالاخلاص والصدق و الرغب اتاكم ببرهان ومافيه مرية | ۱۱۴ فلا تبطلوه بالمماراة والشغب ۱۰۵۔ اس کی مخالفت کی اور کوئی وجہ سوائے حسد کے نہیں۔ اور اس بیماری کا علاج تو طب میں بھی نہیں۔ ۱۰۶ ۔ جب وہ اللہ کی باتوں میں شک لانے والا مباحثہ میں ہار کر بغلیں جھانکنے لگا تب گالی گلوچ جھوٹ اور بہتان بولنے لگا۔ ۱۰۷۔ اور یہ نہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ بہ مقابلہ جاہل شکی مبطل دھو کے باز کے اپنے بندہ کا ناصر ہے۔ ۱۰۸۔ اصل یہ ہے کہ جس نے بھیجے ہوئے کو چھوڑا اس کو اس کا رب بھی ضرور چھوڑے گا اور وہ اسے خلقت میں ذلیل کرے گا۔ ۱۰۹۔ جس نے آج اسکی مدد نہ کی کل وہ افسوس کھا کر روئے گا۔ اور بڑی ذلت ورسوائی کے علاوہ سخت گنہ گار ہوگا۔ ۱۱۰۔ آؤ۔ اے خدا کے بندو! اس کی باتیں سنو اور جرار لشکر کی طرح سب کے سب اٹھ کھڑے ہو۔ مالوں سے اسکی مدد کرو۔ جانوں کو اس پر فدا کرو تو تم تمام دکھ درد کی آفتوں سے نجات پاؤ گے۔ ۱۱۲۔ اس اپنے امام کی پیروی کو فرض سمجھو۔ کیونکہ رب تعالیٰ کی طرف سے یہ خوب امام تم میں آیا ہے۔ ۱۱۳۔ وہ تمہیں ہدایت کی طرف چلاتا ہے اسکے پیچھے آؤ اور اخلاص صدق اور رغبت سے اسکو پیار کرو۔ ۱۱۴۔ تمہارے پاس واضح برہان لایا ہے جس میں شک کی گنجایش نہیں ۔ اب ناحق کے جھگڑوں فسادوں سے اس کا ابطال نہ کرو۔ ۱۷