تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 411
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۱ سورة تَبَّتْ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے۔ سورة اللهب الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۴) تَبَّتْ يَدَا أَبي لَهَبٍ خواب میں پڑھنے کی تعبیر کے متعلق فرمایا ) کسی دشمن پر فتح ہوگی 6 البدر جلد اول نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴ ) وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ۔ ابولہب قرآن کریم میں عام ہے نہ خاص ۔ مراد وہ شخص ہے جس میں التہاب واشتعال کا مادہ ہو۔ اس طرح حَمَّالَةَ الحطب - هیزم کش عورت سے مراد ہے جو سخن چین ہو، آگ لگانے والی ۔ چغل خور عورت آدمیوں میں شرارت کو بڑھاتی ہے۔ سعدی کہتا ہے۔۔ سخن چین بدبخت هیزم کش است الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۶ مارچ ۱۸۹۸ صفحه ۲)