تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 381

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۳۸۱ سورة القريش بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة القريش بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لا يُلْفِ قُرَيْشِ الْفِهِمْ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَ الصَّيْفِ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ ، وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ۔ ♡ ( عرب صاحب نے ادھر ادھر غیر آبادی کو دیکھ کر عرض کی کہ یہ صرف حضور ہی کا دم ہے کہ جس کی خاطر اس قدر انبوہ ہے ورنہ اس غیر آباد جگہ میں کون اور کب آتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سن کر فرمایا کہ ) اس کی مثال مکہ کی ہے کہ وہاں بھی عرب لوگ دور دراز جگہوں سے جا کر مال وغیرہ لاتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے اس سورۃ میں لا يُلْفِ قُرَيْشِ الْفِهِمُ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِ الخ البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه (۲۶)