تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 293
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۲۹۳ سورة الم نشرح بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسیر سورۃ الم نشرح بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي انْقَضَ ظَهْرَكَ ) وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۔ ♡ کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھولا ۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۶ حاشیه در حاشیه نمبر ۴) ہم نے تیرا وہ بوجھ جس نے تیری کمر توڑ دی اتار دیا ہے اور تیرے ذکر کو اونچا کر دیا ہے۔ براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳) رفته رفته صالح انسان ترقی کرتا ہوا مطمئنہ کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور یہاں ہی اس کا انشراح صدر ہوتا ہے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرما یا اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ہم انشراح صدر کی کیفیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۱ء صفحه ۲) بغیر امتحان کے تو بات بنتی ہی نہیں اور پھر امتحان بھی ایسا جو کہ کمر توڑنے والا ہو۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑھ کر مشکل امتحان ہوا تھا جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي انْقَضَ ظهرك - جب سخت ابتلاء آئیں اور انسان خدا کے لئے صبر کرے تو پھر وہ ابتلاء فرشتوں سے جا ملاتے ہیں ۔ انبیاء اسی واسطے زیادہ محبوب ہوتے ہیں کہ ان پر بڑے بڑے سخت ابتلاء آتے ہیں اور وہ خود ہی ان کو -