تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 261 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 261

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ سورة الشمس بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الشمس بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَ الشَّمْسِ وَضُحْهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَهَانَ وَ السَّمَاءِ وَ مَا يَنْهَاهُ وَ الْأَرْضِ وَ مَا طَحْهَا وَ نَفْسٍ وَ مَا سَوْنَهَا فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَ تَقُولُهَا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسُهَا كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغُونَهَا إِذا تُبَعَثَ اشْقَهَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ نَاقَةَ اللهِ وَسُقُيهَا فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمُدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْهَا وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے اور قسم ہے دن کی جب اپنی روشنی کو ظاہر کرے اور قسم ہے اس رات کی جو بالکل تاریک ہو اور قسم ہے زمین کی اور اُس کی جس نے اسے بچھا یا اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال کامل اور وضع استقامت کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ سب کمالات متفرقہ جو پہلی قسموں کے نیچے ذکر کئے گئے ہیں اس میں جمع کر دی اس طرح پر کہ انسان کامل کا نفس آفتاب اور اس کی دھوپ کا بھی کمال اپنے اندر رکھتا ہے اور چاند کے خواص بھی اس میں پائے جاتے ہیں کہ وہ اکتساب فیض دوسرے سے کر سکتا ہے اور ایک