تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 193
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۳ سورة الطففين اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة المطففين بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ ۔ وہ تمہارے کھوٹے اعمال ہرگز قبول نہیں کرے گا اور جنہوں نے کھوٹے کام کئے انہیں کاموں نے ان کے دل پر زنگار چڑھا دیا سو وہ خدا کو ہر گز نہیں دیکھیں گے۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۵) إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ نیکو کار آدمی یعنی جو خدا سے دل لگاتے ہیں وہ آخرت میں نعمتوں میں ہوں گے اور تختوں پر بیٹھے ہوئے خدا تعالیٰ کو دیکھیں گے۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۴)