تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 412
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۲ سورة سبا نہیں مان سکتے جو قرآن شریف کے بیان کردہ قانون قدرت کے خلاف ہو۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶) يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَّحَارِيْبَ وَ تَمَاثِيلَ وَ جِفَانِ كَالْجَوَابِ وَقُدُورٍ رَسِيتِ اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا وَقَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ الله بعض خام خیال کو تاہ فہم لوگوں نے سمجھ رکھا ہے کہ ہر ایک آدمی کو جہنم میں ضرور جانا ہوگا یہ غلط ہے ہاں اس میں شک نہیں کہ تھوڑے ہیں جو جہنم کی سزا سے بالکل محفوظ ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ - الحکم جلد ۴ نمبر ۳۳ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۰ء صفحه (۶) خوش قسمت وہی انسان ہے جو ایسے مردانِ خدا کے پاس رہ کر ( جن کو اللہ تعالیٰ اپنے وقت پر بھیجتا ہے ) اس غرض اور مقصد کو حاصل کرلے جس کے لئے وہ آتے ہیں ۔ ایسے لوگ اگر چہ تھوڑے ہوتے ہیں لیکن ہوتے ضرور ہیں ۔ وَ قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ ۔ اگر تھوڑے نہ ہوتے تو پھر بے قدری ہو جاتی ۔ یہی وجہ ہے کہ سونا چاندی ، لو ہے اور ٹین کی طرح عام نہیں ہے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۱۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۵) خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے قَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّکُور کہ شاکر اور سمجھدار بندے ہمیشہ کم ہوتے ہیں جو کہ حقیقی طور پر قرآن پر چلنے والے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو اپنی محبت اور تقویٰ عطا کیا ہے۔ وہ خواہ قلیل ہوں مگر اصل میں وہی سواد اعظم ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲) اللہ تعالیٰ کثرت اور تعداد کے رعب میں نہیں آتا قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ ۔ دیکھو حضرت نوٹ کے وقت کس قدر مخلوق غرق آب ہوئی اور ان کے بالمقابل جو لوگ بچ گئے ان کی تعداد کس قدر تھی ۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۲۶ اپریل ۱۹۰۶ صفحه (۲) فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ ۔ سلیمان کی موت پر دلالت کرنے والا کوئی امر نہ تھا ۔ یہ ساری شرارت گو یا دابۃ الارض کی تھی کہ اس نے عصا کھا لیا اور وہ گر پڑا خدا تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچ ہے۔ یہ قصے اور داستانیں نہیں ہیں بلکہ یہ حقائق