تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 190

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۹۰ سورة بني اسراءيل قُلْ أَمِنُوا بِهِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا جو لوگ عیسائیوں اور یہودیوں میں سے صاحب علم ہیں جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ کرتے ہوئے ٹھوڑیوں پر گر پڑتے ہیں۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸) مجھے خدا نے اطلاع دی ہے کہ آخر بڑے بڑے مفسد اور سرکش تجھے شناخت کر لیں گے جیسا کہ فرماتا ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۰۳ حاشیه ) ہے يَخِرُونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا - ترجمہ : ٹھوڑیوں پر سجدہ کرتے ہوئے گریں گے۔ دورود وَ يَقُولُونَ سُبْحَنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولا اور کہتے ہیں کہ ہمارا خدا تخلف وعدہ سے پاک ہے۔ ایک دن ہمارے خداوند کا وعدہ پورا ہونا ہی تھا۔ (براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸) وَ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا اور روتے ہوئے مونہہ پر گر پڑتے ہیں اور خدا کا کلام ان میں فروتنی اور عاجزی کو بڑھاتا ہے۔ ( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸) وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَ لَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيُّ مِّنَ الذُّلِ وَ كَبِرُهُ تَكْبِيرًا اس کا کوئی بیٹا نہیں اور اس کے ملک میں اس کا کوئی شریک نہیں اور ایسا کوئی اس کا دوست نہیں جو درماندہ ہو کر اس نے اس کی طرف التجا کی ۔ اس کو نہایت بلند سمجھ اور اس کی نہایت بڑائی کر۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸) یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ تھرک کر کسی کو ولی نہیں بناتا۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ر مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵ )