تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 358 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 358

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵۸ سورة يونس خبردار ہو یعنی یقیناً سمجھ کہ جو لوگ اللہ جل شانہ ) کے دوست ہیں ۔ یعنی جو لوگ خدائے تعالیٰ سے سچی محبت رکھتے ہیں اور خدائے تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے تو ان کی یہ نشانیاں ہیں کہ نہ ان پر خوف مستولی ہوتا ہے کہ کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے یا فلاں بلا سے کیوں کر نجات ہوگی کیونکہ وہ تسلی دیئے جاتے ہیں اور نہ گذشتہ کے متعلق کوئی حزن واند وہ انہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ صبر دیئے جاتے ہیں ۔ دوسری یہ نشانی ہے کہ وہ ایمان رکھتے ہیں یعنی ایمان میں کامل ہوتے ہیں اور تقویٰ اختیار کرتے ہیں یعنی خلاف ایمان و خلاف فرماں برداری جو باتیں ہیں ان سے بہت دور رہتے ہیں ۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۷۹) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۔ وہی لوگ ہیں جو ایمان لائے یعنی اللہ رسول کے تابع ہو گئے اور پھر پرہیز گاری اختیار کی۔ ان کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا کی زندگی اور نیز آخرت میں بشری ہے یعنی خدا تعالیٰ خواب اور الہام کے ذریعہ سے اور نیز مکاشفات سے ان کو بشارتیں دیتا رہے گا۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں تخلف نہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے جو ان کے لئے مقرر ر ہوگئی یعنی اس کامیابی کے ذریعہ سے ان میں اور غیروں میں فرق ہو جائے گا اور جو سچے نجات یافتہ نہیں ان کے مقابل میں دم نہیں مارسکیں گے۔ (جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۵) ان کو اسی زندگی میں بشارتیں ملیں گی یعنی وہ خدا سے نور الہام کا پائیں گے اور بشارتیں سنیں گے جن میں ان کی بہتری اور مدح اور تنا ہوگی اور خدا ان کی سچائیوں کو روشن کرے گا۔ خدا نے جو جو وعدہ کیا ہے وہ سب پورا ہوگا اور کسی نوع کی تبدیل واقع نہیں ہوگی ۔ یہی سعادت عظمی ہے کہ جو ان لوگوں کو ملتی ہے کہ جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ۔ ۔ براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۴، ۲۶۵ حاشیہ نمبر ۱۱) مسلمانوں کو سچی خوا ہیں کثرت سے آتی ہیں جیسا ان کی نسبت خدا تعالیٰ نے آپ وعدہ دے رکھا ہے اور د فرمایا ہے : لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيا لیکن کفار اور منکرین اسلام کو اس کثرت سے سچی خوابیں ہرگز