تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 146
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۴۶ سورة الانعام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا ۔ جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ بابرکت آدمی ہو جاتا ہے پھر دنیا کی زندگی میں کوئی ذلت نہیں اُٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ اس پر خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کو لعنتی زندگی سے ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی ساری مرادیں پوری کر دیتا ہے اسے نامراد نہیں رکھتا۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵ ) الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ جب اس (انسان ) کی سرشت میں محبت الہی اور موافقت باللہ بخوبی داخل ہو گئی ۔ یہاں تک کہ خدا اس کے کان ہو گیا جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھیں ہو گیا جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ ہو گیا جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہو گیا جس سے وہ چلتا ہے تو پھر کوئی ظلم اس میں باقی نہ رہا اور ہر یک خطرہ سے امن میں آگیا۔ اسی درجہ کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ ۔ ( براہین احمدیہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۱، ۶۰۲ حاشیہ نمبر ۱۱) اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ظلم کو نہیں ملا یا وہ امن کی حالت میں ہیں اور وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۴) اور وہ لوگ جو ایمان الائے لائے اور اور اپنے اپنے ایمان ایمان کو کو کسی ظلم سے آلودہ نہیں کیا کیا ان ان کو کو ہر ہرا ایک بلا سے ے امن امن - ہے اور اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۱۶) وہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں ۔ جولوگ ان برکات وانوار پر ایمان لائیں گے کہ جو تجھ کو خدائے تعالیٰ نے عطا کیے ہیں اور ایمان ان کا خالص اور وفاداری سے ہوگا تو ضلالت کی راہوں سے امن میں آجائیں گے اور وہی ہیں جو خدا کے نزدیک ہدایت یافتہ ہیں ۔ ( براہین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۷ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴) خدا تعالیٰ نے اگر چہ جماعت کو وعدہ دیا ہے کہ وہ اسے اس بلا (طاعون ) (طاعون ) سے محفوظ رکھے گا مگر اس میں