تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 465 of 482

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 465

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۶۵ سورة النساء رُوحٌ مِنْهُ یا کلمہ کا لفظ بولا گیا ہے تو وہ بطور ذب اور دفع کے ہے۔ اور اس الزام کو دور کیا گیا ہے جو ان پر لگایا گیا تھا ورنہ کل راستباز اور نیکو کار لوگ رُوحَ مِنْہ ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اگر بے باپ پیدا ہونا دلیل الوہیت اور امنیت ہے تو پھر حضرت آدم علیہ السلام بدرجہ اولی اس کے مستحق ہیں ۔ کیونکہ نہ ان کی ماں ہے نہ باپ ۔ الحکم جلدا انمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶) ( فَامِنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ ۔۔۔۔۔ إِنَّمَا الله الله وَاحِدٌ ) سو تم خدا اور اُس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور یہ مت کہو کہ تین ہیں باز آجاؤ یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) ( إِنَّمَا اللهُ اللَّهُ وَاحِدٌ ۔۔۔۔۔ وَ كَفَى بِاللهِ وَكِيلًا ( خدا هر یک نقصان سے پاک ہے وہ تو غنی اور بے نیاز وہ ہے جس کو کسی کی حاجت نہیں جو کچھ آسمان وزمین میں ہے سب اُسی کا ہے۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو جس کی تائید میں تمہارے پاس کسی نوع کا علم نہیں۔ خدا کیوں بیٹوں کا محتاج ہونے لگا وہ کامل ہے اور فرائض الوہیت کے ادا کرنے کے لیے وہ ہی اکیلا کافی ہے کسی اور منصوبہ کی حاجت نہیں ۔ براہین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳) يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانَ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا اے لوگو تمہارے پاس یہ یقینی برہان پہنچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اُتارا ہے۔ ( نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴) اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلا نور ہے جو تمہاری طرف اُتارا گیا ہے۔ (کرامات الصادقين، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۶ )