تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 464
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۶۴ سورة البقرة کے ساتھ آستانہ الوہیت پر بے اختیار ہو کر گر پڑتی ہے ، یہ طریق ہے عبادت میں لذت حاصل کرنے کا۔ الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۹۸ ) لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ اُس کے لئے جو اُس نے کام اچھے کئے اور اُس پر جو اُس نے بُرے کام کئے ۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱) ربَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ الخ ۔ یعنی اے ہمارے خدا! نیک باتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں مت پکڑ جن کو ہم بھول گئے اور بوجہ نسیان ادا نہ کر سکے اور نہ ان بد کاموں پر ہم سے مواخذہ کر جن کا ارتکاب ہم نے عمداً نہیں کیا بلکہ سمجھ کی غلطی واقع ہوگئی اور ہم سے وہ بوجھ مت اُٹھوا جس کو ہم اُٹھا نہیں سکتے اور ہمیں معاف کر اور ہمارے گناہ بخش اور ہم پر رحم فرما۔ چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۵) لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ جو امر فوق الطاقت اور نا قابل برداشت ہو جاوے اس سے خدا بھی در گذر کرتا ہے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۴)