تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 245
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۴۵ سورة البقرة وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي خَرَابِهَا أولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمُ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔ اور اس سے اور کون ظالم تر ہے ظالم تر ہے کہ جو خدا کی مسجدوں کو اس بات سے روکے کہ ان میں ذکرِ الہی کیا جائے اور مسجدوں کے خراب اور منہدم کرنے میں کوشش کرے۔ یہ عیسائیوں کی بد چلنی اور مفسدانہ حرکت کا حال بتلایا ہے جنہوں نے بیت المقدس کا کچھ پاس نہ کیا اور اسے متکبرانہ جوش میں آ کر منہدم کیا اور بعد اس آیت کے فرمایا کہ جن عیسائیوں نے ایسی شوخی کی ان کو دنیا میں رسوائی در پیش ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ۔ ( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۱) وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۔ أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ جس طرف تم منہ کرواسی طرف خدا کا منہ پاؤ گے۔ (۱۱۶) نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۴) أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ الله فرماتا ہے کہ جدھر منہ پھیر و اُدھر ہی خدا ہے۔ ( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸) فرمایا - أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِہ جدھر منہ پھیر وادھر ہی خدا کا منہ ہے۔ ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰) وَ لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدى وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدَی - کہہ ہدایت وہی ہے جو خدا کی ہدایت ہے۔ مَا (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۲ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳) مداہنہ کی انتہا یہی ہوا کرتی ہے کہ آخر اسی قوم کا انسان کو بنا پڑتا ہے۔ قرآن شریف میں اسی لئے ہے لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمُ دوسرے کو راضی کرنے کے لئے انسان کو اس