تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 160 of 481

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 160

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ١٦٠ سورة البقرة اس جو وجود شر انگیز ہے یعنی وجود شیطان جس کا مقام ذو العقول کے قسم میں انتہائی نقطہ انخفاض میں واقع ہے کا اثر ہر ایک دل کو جو اس سے کچھ نسبت رکھتا ہے شرک کی طرف کھینچتا ہے جس قدر کوئی اس سے مناسبت پیدا کرتا ہے اسی قدر بے ایمانی اور خباثت کے خیال اس کو سوجھتے ہیں یاں تک کہ جس کو مناسبت تام ہو جاتی ہے وہ اسی کے رنگ اور روپ میں آکر پورا پورا شیطان ہو جاتا ہے اور خالی طور پر ان سب کمالات خباثت کو حاصل کر لیتا ہے جو اصلی شیطان کو حاصل ہیں۔ (سرمہ چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۵۱،۲۵۰ حاشیه ) بعض فرقے جو شیطان کے وجود سے منکر ہیں وہ تعجب کریں گے کہ شیطان کیا چیز ہے؟ پس اُن کو یاد رہے کہ انسان کے دل کے ساتھ دو کششیں ہر وقت نوبت به نوبت لگی رہتی ہیں ۔ ایک کشش خیر کی اور ایک کشش شر کی ۔ پس جو خیر کی کشش ہے شریعت اسلام اُس کو فرشتہ کی طرف منسوب کرتی ہے۔ اور جو شر کی کشش ہے اس کو شریعت اسلام شیطان کی طرف منسوب کرتی ہے۔ اور مدعا صرف اس قدر ہے کہ انسانی سرشت میں دو کششیں موجود ہیں ۔ کبھی انسان نیکی کی طرف جھکتا ہے اور کبھی بدی کی طرف۔ ہے۔ لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۹) شیطان کو ہمیشہ رات سے غرض ہے دن سے کچھ غرض نہیں کیونکہ وہ پرانا چور ہے جو تاریکی میں قدم رکھتا کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵) تاریکی تاریکی کو پیدا کرتی ہے اندرونی روشنی اور روشنی کو لاتی ہے اسی واسطے تاریکی کو شیطان سے تشبیہ دی ہے اور روشنی روح القدس سے مشابہہ ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۴) توریت سے ثابت ہوتا ہے کہ سانپ آدم کے گناہ سے پہلے ہی لعنتی جانور تھا جس نے خدا کی مخالفت کی سوسوال یہ ہے کہ یہ آدم سے پہلے کیوں کر لعنتی ہو گیا۔ توریت کا بیان ہے کہ سانپ نے حوا سے باتیں کیں لیکن ظاہر ہے کہ خدا کے قانونِ قدرت میں یہ بات داخل نہیں ہے کہ سانپ انسان سے باتیں کرے سو کچھ شک نہیں کہ سانپ سے مُراد شیطان ہے گو نعاش کا لفظ عبرانی میں صرف سانپ پر اطلاق پاتا ہے مگر کچھ شک نہیں کہ جو ام الالسنہ ( عربی ) میں لفظ آیا ہے وہ خناس ہے اور خناس کو غیر مرتب طور پر مقلوب کر کے اور خا کا نقطہ اڑا کر اور اس پر تین نقطے ڈال کر نگاش بنایا گیا ہے لیکن اب سوال یہ ہے کہ خدا کے قانونِ قدرت کے رو سے شیطان بھی انسان کے ساتھ باتیں نہیں کرتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ شیطان نے حوا سے خواب میں سانپ کی صورت پر باتیں کیں یا تیں کیں یا کشف میں جو