حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 84 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 84

حقائق الفرقان روز محشر کہ جاں گداز بود لد سُوْرَةُ الْقِيمَةِ L اولین پرسش نماز بود نماز کے محافظ کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ دین و دنیا کے مشکلات میں اللہ اللہ تعالیٰ اس کا ساتھی و نصیر ہو گا ۔ كَمَا قَالَ تَعَالَى " وَ قَالَ اللهُ إِنِّي مَعَكُمْ لَبِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلوةَ - (المائده : ۱۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۹۸٬۲۹۷) ۳۴ ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَكَّى - ترجمہ ۔ پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا۔ تفسير - يتمعلی - مط سے مشتق ہے ۔ مَط کے معنے اکر بازی کے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے إِذَا مَشَتْ أُمَّتِي المطيطات موٹا ہو جانا اردو زبان میں غالباً مط ہی سے بنایا گیا ہے۔ اکثر باز انسان کو کہتے بھی ہیں کہ بہت مٹیا گیا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۸) ۳۶،۳۵- أولى لَكَ فَأَولى - ثُمَّ أَولَى لَكَ فَأَولى - ترجمہ تجھ پر افسوس پھر افسوس۔ پھر افسوس پر افسوس ( یعنی لگا تار خرابی ہو ) ۔ تفسیر - اولی ۔ بمعنے ویل اور واو ۔ - اولی ۔ بمعنے ویل اور واویلا کے ہیں۔ سورہ محمد رکوع ۳ میں ہے فَأَوْلَى لَهُمْ (آیت: ۲۱) چار مرتبہ اولی اس لئے فرمایا کہ ترک تصدیق و ترک صلوۃ کے دو عذاب قبر ہیں اور انہیں دو قسم کے دو عذاب يوم القيمة - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۸) ۴۱- أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى - ترجمہ ۔ کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو زندہ کر سکے۔ تفسیر اليْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ - ( الاية ) حدیث شریف میں اس آیت کے ختم پر ایک روایت میں سُبْحَنَكَ اللهم بلی اور دوسری روایت قبلی إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير جوا با فر مایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۸) لے قیامت کے دن جو کہ بہت ہولناک ہوگا اس دن سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق ہوگا۔ ہے اور اللہ نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں جب تم نماز کو قائم کرو ۔ ٣ إِذَا مَشَتْ أُمَّتِي الْمُطِيطَا (الجامع الصحيح للسنن باب من علامات الساعة) جب میری امت کے لوگ اکڑ اکڑ کر چلیں گے۔ ۴۔ تو پاک ہے اے اللہ کیوں نہیں۔ ھے کیوں نہیں یقینا وہ ہر اس بات پر جس کا وہ ارادہ کرے پوری طرح قادر ہے۔