حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 50 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 50

حقائق الفرقان ۵۰ سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ بیشک و ریب ہم نے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) تمہاری طرف بھیجا بڑا عظمت والا رسول نگر ان تم پر ۔ اور یہ رسول اس رسول کی مانند ہے جس کو ہم نے فرعون کے پاس بھیجا۔ فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ - منکرو! بتاؤ تو تم کیسے بچو گے عذاب سے اگر تم نے اس رسول کا انکار کیا۔ کیا معنی۔ اگر فرعون موسیٰ علیہ السلام کے انکار سے سزا یاب ہوا۔ تو تم منکر و! کیونکر بچ سکتے ہو۔ یہ آیت شریف کتاب استثناء کے ۱۸ باب ۱۸ کی طرف راہنمائی فرماتی ہے۔ غرض اسی طرح کی بہت آیات قرآن کریم میں موجود ہیں اور ان آیات سے صاف ظاہر ہوتا ہے حضور علیہ السلام کو اپنی رسالت، نبوت، راستی اور راست بازی پر پورا اور اعلیٰ درجہ کا یقین تھا۔ اور اولڈ ٹیسٹمنٹ اور نیوٹیسٹمنٹ کے ماننے والا بعد انصاف ہرگز انکار نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ استثناء ۱۸ باب ۱۸ میں اور اعمال ۳ باب میں صاف لکھا ہے کہ ایک نبی موسیٰ علیہ السلام کی مانند آنیوالا ہے اور توریت میں یہ بھی لکھا ہے کہ جھوٹا نبی جو از راہ کذب و افتراء اپنے آپ کو موسیٰ علیہ السلام کی مانند کہے مارا جاوے گا۔ حضور (فداہ ابی و امی ) نبی عرب نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مانند رسول ہونے کا دعوٹی فرمایا۔ جیسا گزرا۔ اور آیت شریف وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدہ: ۶۸) جس کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں سے بچالے گا پڑھ کر پہرہ اور حفاظت کو بھی دور کر دیا۔ مدینہ کے یہود اور عیسائی قوم کو صاف صاف سنا دیا کہ میں قتل نہ کیا جاؤں گا ۔ اور اللہ کے فضل سے قتل سے بیچ رہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ عیسائی صاحبان ! اگر نبی عرب اس دعوی نبوت میں (اور نبوت کا بھی وہ دعوی میں کیا اَرْسَلْنَا إلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا فرما کر استثناء ۱۵ باب ۱۸ اور اعمال ۳ باب والا دعوی ہے اور بالکل ظاہر ہے کہ نبی عرب قتل نہیں کئے گئے ) ۔ کا ذب ہیں (معاذ اللہ ) تو توریت کتاب مقدس نہیں بلکہ بالکل غلط اور کذب ہے کیونکہ کتاب استثناء کے ۱۸ باب ۱۸ میں میں لکھا ہے۔ جھوٹا نبی مارا جاوے گا۔ لاکن توریت شریف اگر الہام الہی سے ہے اور سچ تو ہمارے ہادی صلی اللہ علیہ وسلم سچے رسول اور فی نفس الأمر استثناء ۱۸ باب والے رسول ہیں ۔