حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 489
حقائق الفرقان ۴۸۹ سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ یہ سورہ شریف مگی ہے یعنی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی تھی ۔ اس میں بسم اللہ شریف کے بعد چار آیتیں ہیں ۔ اس کے الفاظ پندرہ ہیں اور حروف سینتالیس ہیں۔ هو : ہو بھی اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔ توریت میں زیادہ تر یہی نام خدا تعالیٰ کا آتا ہے۔ عبرانی میں اس کا ترجمہ لفظ یہوواہ سے کیا جاتا ہے۔ مگر عبرانی زبان کے ایک مردہ زبان ہونے کے سبب ٹھیک تلفظ اور اصلیت کے متعلق بہت اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ عبرانی حروف میں اس کو اس طرح سے لکھا جاتا ہے۔ n7n7 ی 0 وه چونکہ ابتدائی طرز تحریر زبان عبرانی میں حروف پر حرکات دینے کا رواج نہ تھا۔ اس واسطے ٹھیک طور پر معلوم نہیں نہیں رہا کہ توریت میں یہ لفظ کس طرح سے پڑھا جاتا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ لفظ یا وہ ہے۔ بعض کہتے ہیں یا ھوے ہے۔ بعض کے نزدیک یهو واہ ہے۔ آجکل کے یہودی اس لفظ کو خدا تعالیٰ کا ایک خاص مقدس نام مانتے ہیں۔ اور بغیر خاص اوقات نماز اور روزہ کے اس لفظ کا منہ پر لانا گناہ جانتے ہیں ۔اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ عبرانی زبان عربی زبان سے بگڑ کر بنی ہے۔ اس واسطے یہ لفظ در اصل یا ھو تھا ۔ ھو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور یا حرف منادی ہے۔ جیسا کہ دعا میں کہا جاتا ہے۔اے خدا۔ یا اللہ ۔ اسی سے بدل کر انگریزی میں جھواہ JEHOVAH بن گیا ہے۔الغرض هو الله تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے۔ احد: احد کے معنے ہیں ۔ ایک اکیلا ۔ ایک ہی ۔ عربی زبان میں واحد کے معنے بھی ایک ہیں۔ اور احد کے معنے بھی ایک ہیں۔ لیکن یہ اس پاک زبان کے عجائبات میں سے ہے کہ لفظ احد صرف اللہ تعالیٰ کے صفات میں بیان ہوتا ہے اور خدا کے سوائے دوسرے کی صفت میں کبھی بولا نہیں جاتا۔ پھر ایک فرق واحد اور احد میں یہ ہے کہ جہاں واحد کا لفظ بولا جاوے۔ وہاں سمجھا جاتا ہے کہ ں واحد کا لفظ بولا جاوے۔ وہاں ایک کے بعد دوسرا اور تیسر ا بھی ہے۔ لیکن احد کے بعد دوسرا کوئی نہیں سمجھا جا سکتا۔