حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 475 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 475

حقائق الفرقان ۴۷۵ سُوْرَةُ اللَّهَبِ ۲ اتری ہے۔اس سورۃ میں بسم اللہ کے بعد پانچ آیتیں اور بین کلمات اور اس کلمات اور اکیا سی حروف ہیں ۔ تشریح و معانی الفاظ : تَبَّتْ - ہلاک باد نابود بود نابود ہو جائیں ۔ یہ لفظ تباب سے مشتق ہے۔ تباب کے معنے ہیں ہلاکت۔ عرب میں ایک محاورہ ہے شابة ام تابہ اسی معنی میں یہ لفظ قرآن شریف میں اور جگہ بھی آیا ہے ۔ قال الله تعالى وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابِ ( المومن : ۳۸) فرعون کی تدابیر کا نتیجہ اُن کے حق میں سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہیں۔ کا فر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس کی تمام تدابیر ضائع جاتی ہیں۔ تبت کے دوسرے معنے نقصان اور گھاٹے ہیں۔ فتح البیان میں تبت کے معنے خَسِرَت وَ خابَتْ وَ ضَلَّتْ لکھا ہے یعنی گھاٹے میں پڑا اور نامراد ہوا اور گمراہ ہوا۔ قرآن شریف میں کفار کے حق میں ہے۔ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَثبیب (هود : ۱۰۲ ) ان کو کچھ زیادہ نہ ملا۔ یعنی کچھ فائدہ نہیں ۔ صرف نقصان ہی ہوا۔ غرض تبت کے دو معنے ہیں۔ ہلاکت اور نقصان اور گھاٹا اور مال ہر دو معنوں کا ایک ہی ہے۔ تباہی ، ناکامی اور نامرادی۔ یدا : ہر دو دست ۔ دونوں ہاتھ ۔ یذ کا تثنیہ ہے۔ ید کے معنے ایک ہاتھ ۔ یدا کے معنے دو ہاتھ۔ آیدی کے معنے بہت ہاتھ ۔ تبت یدا کے معنے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں۔ آئی لھب ۔ کفار مکہ کے اکابر میں سے ایک شخص تھا۔ رشتہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چا تھا۔ ابی لہب اس کی کنیت تھی اور اور اس کا اصل نام عبد العزبی تھا۔ عرب میں ہر شخص کو بہ سبب عزت کے کنیت سے بلاتے تھے۔ اصل نام کی بجائے اکثر لوگ کنیت کے ساتھ زیادہ معروف ہوتے تھے ۔ لھب کے معنے ہیں شعلہ اور آب کے معنے باپ ۔ آئی لھب کے معنے ہوئے شعلہ کا باپ۔ بعض کا قول ہے کہ اس نے تکبر کے طور پر اپنے لئے یہ کنیت پسند کی تھی۔ ابولہب اس واسطے بھی اسے کہتے تھے کہ اس کا چہرہ بہت سرخ تھا۔ شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہایت عداوت رکھتا تھا۔ اور عداوت کی وجہ سوائے اس کے نہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم توحید کا وعظ فرماتے تھے۔ اور یہ بت پرست تھا۔ رات دن حضرت کو تکلیف دینے کے درپے رہتا تھا۔ جو لوگ باہر سے آتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنا