حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 424 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 424

حقائق الفرقان ۴۲۴ سُورَةُ الْكَوْثَرِ کوئی وہ خضر نہیں ہو سکتا جو لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا ۔ (الكهف: ۷۶) بول اٹھے۔ یہ وہ موٹی ہے۔ جس سے کوئی الگ نہیں ہو سکتا ۔ کوئی آدمی مقرب نہیں ہو سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔ تعلیم اور کتاب میں وہ کاملیت اور جامعیت اور کثرت عطا فرمائی کہ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ (البينة:۴) کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور ساری صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں ۔ ترقی مدارج میں وہ کوثر کہ جبکہ یہ سچی بات ہے الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ۔ پھر دنیا بھر کے نیک اعمال پر نگاہ کرو جبکہ ان کے دال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ تو ان کے جزائے نیک آپ کے اعمال میں شامل ہو کر کیسی ترقی مدارج کا موجب ہو رہی ہے۔ اعمال میں دیکھو۔ اتباع ، فتوحات، عادات، علوم ، اخلاق میں کس کس قسم کی کوثریں عطا فرمائی ہیں آدمی وہ بخشے جن کے نام لے کر عقل حیران ہوتی ہے۔ ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسے لوگ عباسیوں اور مروانیوں جیسے کیا انتخاب سے ایسے آدمی مل سکتے ہیں کہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی گرانے کا حکم دیں خون گرانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ جگہ وہ بخشی کہ ایران ، توران ، مصر، شام، ہند تمہارا ہی ہے۔ وہ ہیبت اور جبروت آپ کو عطا فرمائی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی طرف کا ارادہ کرتے تو ایک مہینہ کی دور راہ کے بادشاہوں کے دل کانپ جاتے ۔ اللہ جب دیتا ہے تو اس طرح دیتا ہے۔ یہ بڑا لمبا مضمون ہے جو اس تھوڑے وقت میں بیان نہیں ہو سکتا۔ مختلف شاخوں اور شعبوں میں جو کوثر آپ کو عطا ہوئی۔ ایک مستقل کتاب اس پر لکھی جاسکتی ہے۔ باطنی دولت کا یہ حال ہے کہ تیرہ سو برس کی تو میں جانتا نہیں ۔ اپنی بات بتاتا ہوں ۔جس قدر مذاہب ہیں۔ میں نے ان کو ٹولا ہے۔ ان کو پر کچھ پر کچھ کر دیکھا ہے۔ قرآن کریم کے تین تین لفظوں سے میں ان کو رڈ کرنے کی طاقت رکھتا ہوں ۔ کوئی باطل مذہب اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ لے تو ہرگز میرے ساتھ صبر نہ کر سکے گا ۔