حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 346
حقائق الفرقان ۳۴۶ سُوْرَةُ الْعَصْرِ انے حال جانتا ہوں اور میں خوب سمجھ سکتا ہوں کہ مرزا صاحب کی صحبت میں میں نے کیا پایا۔ میں نے وہ کچھ پایا جو اہل دنیا اس کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ مرزا نے مجھے کتنا بڑا آدمی بنادیا۔ جارج کی سمجھ ہی میں یہ بات نہیں آ سکتی۔ اس لئے ارادہ الہی اسی طرح ہوتا ہے کہ وہ غرباء کو ماموروں کی صحبت میں بھیج دیتا ہے اور اکابران فیوض سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ عبداللہ ابی بن سلول اور ابو جہل بڑے آدمی تھے وہ اگر مسلمان ہو جاتے تو پھر اپنی ہی خوبی جتاتے ۔ اسلام کے احسان اور فضل کو کبھی تسلیم نہ کرتے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے غرباء کو ساتھ کر دیا اور وہی غرباء آخر مقوقس اور ہر قل کے مقابلے میں آئے اور دنیا کے فاتح کہلائے۔ میرے تو دل میں کبھی آتا ہی نہیں کہ امیر کیوں الہی سلسلوں میں نہیں آتے ۔ پس میں تمہیں اللہ ہی کے سپرد کرتا ہوں۔ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ الى الآخر الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۹٬۲۸ مورخه ۱۴، ۲۱ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۱ تا ۴) قرآن کریم سے بڑھ کر دنیا کے لئے کوئی نور شفا رحمت، فضل اور ہدایت نہیں ہے اور قرآن کریم سے بڑھ کر کوئی مجموعہ سچی باتوں کا نہیں ہے۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے۔ أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ - اس قرآن کی ایک مختصر سی سورۃ میں اس جمعہ میں سنانے کو کھڑا ہوا ہوں ۔ ذراسی سورت ہے ایک سطر میں تمام ہوگئی ہے۔ لیکن اگر اسی ذراسی سورۃ کو انسان اپنا دستور العمل بنالے تو کوئی چیز اس سے باہر نہیں رہ جاتی ۔ اس سورۃ کو مولیٰ کریم نے عصر کے لفظ سے شروع فرمایا ہے۔ انسان کے واسطے دن معاش کا ذریعہ اور رات آرام کا وقت بنایا ہے اور فرمایا وَ جَعَلْنَا النَّهَارِ مَعَاشَا (النبا : ۱۲) سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی باركَ اللهُ فِي بُكُورِهَا (ترمذى كتاب البيوع) فرمایا۔ کس قسم کا معاش؟ دنیوی معاش، اخروی معاش کے لئے یہ جگہ ہے ۔ الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الآخِرَةِ - جیسا بیج بوؤ گے انجام کا ر ویسا پھل پاؤ گے ۔ کون اس بات کو نہیں جانتا کہ جو کے بونے والے کو آخر جو کاٹنے پڑیں گے ۔ اس دن میں آخری حصہ کا نام نام عصر ہوتا ہے۔ عصر کے بعد کوئی وقت فرضی نماز کے ذریعہ رضاء النبی کے حصول کے لئے باقی نہیں رہتا۔ دن کی نمازوں کی انتہا عصر لے اور دن کو روزی کمانے کا وقت ۔ ۲۔ اللہ نے ان کی صبحوں میں برکت ڈال دی۔ سے دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔