حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 321 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 321

حقائق الفرقان ۳۲۱ سُورَةُ التَّكَاثُرِ جاوے تا کہ ہم پر بھی رحم ہو۔ اللہ کریم ہم سب کو توفیق دے۔ آمین ۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷ استمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱ - ۱۲) الهُكُمُ التَّكَاثُرُ الهَا کے معنے کسی چیز سے غافل کر کے دوسری چیز میں مشغول کرنے کے ہیں ۔ جیسے فرمایا ۔ رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ الله - (النور: ۳۸) تكاثر ایک دوسرے پر زیادت مال کی حرص کرنا۔ اسی واسطے کہا گیا ہے کہ مَنْ شَغَلَكَ عَنِ اللَّهِ فَهُوَ صَنَمُكَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۱) حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ - صحیحین میں روایت ہے کہ ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اور دو چیزیں اس کی جوان رہ جاتی ہیں۔ ایک ان میں سے حرص مال ہے۔ ابوھریرہ سے یہ مروی ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورۃ التکاثر پڑھی اور پھر فرمایا۔ بندہ کہتا ہے کہ یہ میرا امال ہے۔ یہ میرا مال ہے۔ حالانکہ اس کا مال تو صرف اتنا ہی ہے۔ جو کھا لیا وہ تو فنا کر دیا۔ اور جو پہن لیا اس کو پرانا کر دیا۔ اور جو خدا کی راہ میں دیدیا اس کو آگے کے لئے جمع کیا۔ ان تین قسموں کے سوا جو کچھ اور مال ہے وہ تو لوگوں کا ہے۔ مقابر کے ذکر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ ارقام فرمایا ہے۔ ملخصاً آپ ہی کے الفاظ میں یہ ہے۔ ”برزخ لغت عرب میں اس چیز کو کہتے ہیں۔ جو دو چیزوں کے درمیان واقع ہو سو چونکہ یہ زمانہ عالم بعث اور عالم نشاء اولے سے کے درمیان واقع ہے اس لئے اس کا نام برزخ ہے۔ برزخ ۔ عربی لفظ ہے جو مرکب ہے برا اور آج سے جس کے معنی یہ ہیں کہ طریق کسب عمل ختم ہو گیا اور ایک مخفی حالت میں پڑ گیا۔ برزخ کی حالت وہ حالت ہے کہ جب یہ نا پائیدار ترکیب انسانی تفرق پذیر ہو جاتی ہے اور روح الگ اور جسم الگ ہو جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا گیا ہے۔ جسم کسی گڑھے لے وہ ایسے لوگ ہیں جن کو غافل نہیں کرتی ان کی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے ۔ ۲ے جو چیز تجھے اللہ کے علاوہ کسی اور طرف مشغول کر دے تو وہ تمہارابت ہے۔ سے موجودہ طرز تحریر میں ” اولیٰ“ لکھا جاتا ہے۔