حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 314 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 314

حقائق الفرقان ۳۱۴ سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اس با برکت اللہ کے اسم شریف سے پڑھتا ہوں جو رحمن اور رحیم ہے۔ ۲، ۳- الْقَارِعَةُ - مَا الْقَارِعَةُ - ترجمہ ۔ کھڑکھڑا ڈالنے والی ۔ کیا ہے وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی ۔ تفسير الْقَارِعَةُ - قَارِعَة قَرَعَ سے مشتق ہے ۔ فَرع کے معنے کسی چیز کوسختی اور شدت سے بجانے اور مارنے کے ہیں۔ خوفناک حادثہ اور مصیبت کے ر مصیبت کو بھی قارعہ اسی ۔ اسی لئے کہتے ہیں۔ قرآن شریف میں دوسری جگہ فرمایا ہے ۔ وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ - (الرعد: ۳۲) معلوم ہوا کہ دنیا کا عذاب بھی قارعہ ہے اور آخرت کی مصیبت بھی قارعہ ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰) - يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ - ترجمہ ۔ ایک دن لوگ بکھرے ہوئے ہوں گے پروانوں کی طرح۔ تفسیر فراش : ٹڈیاں بلکہ گل پر دار چھوٹے چھوٹے جانور جو چراغ کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔ مبْثُوث : منتشر ۔ بکھرے ہوئے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۰) - وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ ۔ ترجمہ اور ہو جائیں گے پہاڑ جیسے سرخ اون ڈھنگی ہوئی۔ لے اور کافروں کو تو ہمیشہ پہنچتی رہے گی ان کے کرتوتوں کے سبب مصیبت ۔