حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 312 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 312

حقائق الفرقان ۳۱۲ ۷ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكُنُود ۔ ترجمہ ۔ بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ تفسیر یہ ساتویں آیت جواب قسم ہے۔ گنود گند سے ماخوذ ہے۔ اور گند کے معنے قطع کرنے کے ہیں۔ رسی کے کاٹ دینے کو گند الحبل کہتے ہیں ۔ گھوڑا گھاس، توڑی ، بھوسہ کھاتا ہے اور وفاداری میں بڑا جانباز ہے۔ انسان ہزاروں قسم کی لذیز سے لذیذ نعمتیں اپنے رب کی دی ہوئی کھاتا ہے اور وفاداری کے وقت اس رشتہ ربوبیت کو کاٹ دیتا ہے۔ بے وفا ناز پروردہ انسان جو بھینسے کی طرح پھولا ہوا ہوتا ہے۔ اس کی مثال اس شعر میں خوب بیان کی گئی ہے۔ اسپ لاغر میاں بکار آید روز میدان نه گاه پرداری کے گھوڑا میدان کے دن بڑا چست ہوتا ہے مگر بے وفا انسان کند ہوتا ہے۔ کنور میں اسی بات کو بیان فرمایا ہے۔ و۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) وَ إِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ - ترجمہ ۔ اور البتہ وہ مال کی محبت کا بڑا دلدادہ ہے۔ ا تفسیر۔ شدید کے معنے بخیل اور ممسک کے بھی ہیں۔ فَلَانٌ شَدِيدٌ وَ تَشَدَّدَ بولا کرتے ہیں ۔ خير بمعنی مال ۔ جیسا کہ فرما یا ان تَرَكَ خَيْرَانِ الْوَصِيَّةُ ( البقرہ:۱۸۱) محب کے لغت کے معنے پر ہونے اور بھر جانے کے ہیں ۔ معنے آیت یہ ہیں کہ دل کے ہر گوشہ میں مال کی محبت جاگزیں ہو گئی اور پھر ہو گئی ہے کہ رب کی وفاداری کے لئے کوئی گوشہ خالی نہ رہا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) ۱۰ تا ۱۲ - أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ إِنَّ رَبَّهُمُ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرُ ترجمہ ۔ پس کیا وہ نہیں جانتا کہ جو کچھ قبروں میں ہے انہیں اٹھایا جائے گا۔ اور جو کچھ سینوں ے کمزور گھوڑا لڑائی میں کام نہیں آتا ہے نہ پلا ہوا موٹا تازہ بیل ( کہ نمائش کے کام آئے ) ۔