حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 310
حقائق الفرقان ۳۱۰ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ سُوْرَةُ الْعَدِيْتِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورۂ عادیات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ بزرگ کے اسم شریف سے جو رحمن اور رحیم ہے۔ اس سورہ شریفہ کا مضمون شریف الطبع گھوڑے کی وفاداری اور اس کے بالمقابل انسان کی بے وفائی اور اس پر مردہ دلوں سے پروردگار کی طرف سے مناقشہ ہے۔ ترتیب آیات میں وفاداری کی تدریجی ترقیات کو دکھایا ہے۔ ٢ - وَالْعَدِيتِ ضَبْحًا - ترجمہ ۔ قسم ہے ان کی جو دوڑتے دوڑتے ہانپ اٹھتے ہیں ۔ تفسیر - عادِيَةٌ کی جمع عَادِيَاتٌ ہے۔ عَادِيَةٌ ، عَدُو سے سے مشتق ہے۔ عدو کے معنے دوڑ نے کے ہیں ۔ جمع میں وی سے بدل گئی ۔ صبح ۔ گھوڑے کی اس آواز کو کہتے ہیں۔ جو دوڑنے کے وقت اس کے حلق و سینہ سے نکلتی ہے۔ یہ وفاداری کا پہلا قدم ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۹) - فَالْمُورِيتِ قَدْحًا - ترجمہ ۔ نیز ان گھوڑ سواروں کی جن کے مرکب چوٹ مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔ تفسیر۔ انیرا کے معنے آگ نکالنے کے ہیں۔ بیچارہ بے زبان محبت کی آگ کس ذریعہ سے نکالے؟ پتھریلی زمین میں ٹھوکریں کھا کر نعل در آتش ہو کر آگ جھاڑتا ہے۔ اور اپنے سوار کو وفاداری دکھلاتا ہے یہ وفاداری کا دوسرا قدم ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ استمبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۴۰٬۳۳۹)