حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 297 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 297

حقائق الفرقان ۲۹۷ سُورَةُ الْقَدْرِ دکھلا رہی ہے۔ ہر کارے و ہر مردے۔ رمضان شریف کی لیلتہ القدر میں جو نزول ملائکہ ہوتا ہے۔ وہ بھی بجائے خود مسلم و متیقن ہے اور صدی کے راس پر جو نزول ملائکہ ہوتا ہے وہ بھی اپنی تاثیرات و شواہد کی رو سے مشہود ومرئی ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۷) - سَلَامٌ * هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ - ترجمے۔ وہ سلامتی کی رات ہے جب تک فجر طلوع ہو۔ تفسیر زبان خلق نقاره خدا۔ یہ جملہ ایک حد تک بہت صحیح ہے۔ عام بہت صحیح ہے۔ عام طور پر ہمارے ہمارے اس موجودہ زمانہ کو روشنی کا زمانہ، روشنی کا زمانہ کہا جا رہا ہے۔ مگر غور سے اسے دیکھا جاوے تو یہ روشنی کا زمانہ بانی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وقت سے ہی شروع ہو گیا ہے اور اب تو ضحی کا وقت ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ ضُحى ( يَخْرُجُ الدَّابَّةُ عَلَى النَّاسِ ضُحا) کے وقت نکلے گا۔ غور کرنے سے معلوم ہوا کہ ضحی کے وقت کیا نکلے گا۔ روشنی کے زمانہ میں نکلے گا ۔ اب اگر کہو کہ دَابَّةُ الْأَرْضِ نہیں نکلا تو کہنا پڑیگا کہ روشنی کا زمانہ اس زمانہ کو کہنا بھی غلط ہے۔ مگر نہیں زمانہ ضرور روشنی کا ہے۔ اور دَابَّةُ الْأَرْضِ نے بھی زمینی علوم اور سائنس کی ایجادوں میں بڑی ترقی کی ہے اور مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَام کے وعدہ کے بموجب دنیوی ترقیات کے ایک حصہ کو پورا کیا ہے باقی رہا دوسرا حصہ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ اور هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کا جو دینی ترقیات کا دوسرا پہلو ہے۔ وہ اس شخص کی ذات بابرکات سے وابستہ ہے۔ جس نے دنیا میں آکر بڑے زور سے چلا کر کہا کہ مؤیدے کہ مسیحا دم ست و مہدی وقت بشان او دگرے کے زاتقیا باشد چو غنچه بود جہانے خموش و سر بسته من آمدم بقدومی که از صبا باشد تریاق القلوب صفحه (۳) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۷) لے وہ تائید یافتہ شخص جو مسیحادم اور مہدی وقت ہے اس کی شان کو اتقیا میں سے کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ یہ جہان ایک غنچہ کی طرح بند تھا میں اس کے لئے برکتوں کو لے کر آیا ہوں جو بادصبالا یا کرتی ہے۔