حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 260 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 260

حقائق الفرقان ۲۶۰ سُورَةُ الضُّحى علیہ وسلم اور آپ کے سیاہ گیسو مبارک عمدہ توفیق اور توجیہ رکھتے ہیں ۔ ے والصحى رمزے ز روئے ہمچو ماہ مصطفی است معنی والیل گیسوئے سیاہ مصطفی است که مائیں اپنے بچوں کو پیار اور محبت کے وقت دیکھا گیا ہے کہ اسی قسم کے الفاظ سے خطاب کرتی ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰) وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولى ۔ ترجمے۔ حالانکہ پچھلا زمانہ تیرے لئے پہلے سے بہتر ہے۔ تفسیر آیت شریف میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی يَوْمًا فَيَوْمًا سَاعَةً بَعْدَ سَاعَةٍ ہر آن کی لا انتہا ترقیات کا ذکر ہے۔ ہرا گلا قدم آپ کا پچھلے قدم سے بڑھ کر رہا۔ امت کے جس قدر حسنات ہیں۔ جس قدر درود شریف دنیا میں آپ پر پڑھا جا رہا ہے۔ کسی دوسرے بانی مذہب کے لئے اس قدر دعا میں نہیں کی جاتیں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰) - وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى - ترجمہ۔ اور البتہ تیرا رب تجھ پر بہت کچھ انعامات کرتا رہے گا کہ تو راضی ہو جائے ۔ تفسير سورۃ الفتح اور سورۃ الکوثر سے بڑھ کر اور کوئی تفصیل اس آیت کی کیا ہو سکتی ہے۔ آپؐ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جب تک ایک بھی امتی میرا دوزخ میں رہے گا۔ میں راضی نہ ہوں گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۰) وَ وَجَدَكَ ۷ تا ۱۲ - أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَى وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى - عَابِلًا فَاغْنى فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ - وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ - وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ - ترجمہ ۔ کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر اس نے تکلیف کے بعد جگہ نہیں دی آرام کی ۔ اور تجھے والضحیٰ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چاند چہرہ کی طرف اشارہ ہے اور واللیل سے مراد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سیاہ گیسوئے مبارک ہیں ۔