حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 240 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 240

حقائق الفرقان ۲۴۰ سُورَةُ البَلَدِ ۱۵ - أَوْ اطْعَمُ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ - ترجمہ ۔ یا فاقہ کے دن میں ۔ تفسیر - مَسْغَبَةٍ مصدر میمی ہے۔ سَغَبَ يَسْعَبُ سَغْبًا فَهُوَ سَاغِبٌ وَ سَخْبَانٌ سَاغِب اور سعبان بھوکے کو بولتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۷) ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ - ترجمہ ۔ پھر ہو جاتا ان لوگوں میں جنہوں نے اللہ کو مانا اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی نصیحت کرتے رہے۔ تفسیر۔ لھ واسطے تاخیر کے نہیں ہے۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے ایثار نفسی کے کام کرنے سے جو مذکور ہوئے۔ انسان مومن بن جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۷) ۱۹ - أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْمَيْمَنَةِ - ترجمہ ۔ یہی لوگ بڑے صاحب نصیب داہنے ہاتھ والے ہیں۔ 6 تفسیر - مَيْمَنَةٌ ، يُمن سے مشتق ہے۔ یہ یہ لوگ با برکت ہو جاتے ہیں یا یمین سے یعنی راست باز - نامه اعمال کو داہنے ہاتھ میں پانے والے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۷) ۲۰ - وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِنَاهُمْ أَصْحَبُ الْمَشْتَمَةِ - ترجمہ ۔ اور جن لوگوں نے انکار کیا ہماری آیتوں کا وہی شامت کے مارے بائیں ہاتھ والے ہیں ۔ تفسیر - مشتمة - شامت اور بدبختی والے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۷)