حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 230
حقائق الفرقان ۲۳۰ سُورَةُ الْفَجْرِ لغت میں رویت اور رأی کے معنے جن سے یڑی کا لفظ مشتق ہوتا ہے۔ غور کے قابل ہیں۔ دیکھو قاموس اللغة الرُّؤْيَةُ النَّظَرُ بِالْعَيْنِ وَالْقَلْبِ وَالرَّأْى ، الْإِعْتِقَادُ یعنی رویت آنکھ سے دیکھنے اور دل سے دیکھنے اور رأی اعتقاد کرنے کو کہتے ہیں۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۸ ، ۱۳۹ ) - إِرَمَ ذَاتِ الْعِبَادِ - ترجمہ - جوارم کے رہنے والے بڑے بڑے ستون والے تھے۔ تفسیر ارم یا تو عاد کے دادا عوض کے باپ کا نام ہے۔ یا ارم ان کے شہر کا نام ۔ دونوں مراد ہو سکتے ہیں یعنی اہل ارم ۔ یہ لوگ سام بن نوح کی اولاد سے تھے۔ ھود علیہ السلام ان کی طرف مبعوث ہوئے تھے ۔ طویل القد، بلند عمارتوں والے تھے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۵) 1 - وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ ترجمہ ۔ اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔ جو تفسیر کثرت لشکر اور ان کے خیموں اور خیموں کے لوازم کی وجہ سے ذی الأَوْتَادِ فرعون کی صفت بیان ہوئی یا سزا چو میچہ اس کی عادت تھی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵) ۱۴ - فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ - ترجمہ ۔ پھر لگا یا اللہ نے ان پر عذاب کا کوڑا۔ تفسیر۔ ایسی سخت چابک جس سے خون بہنے لگے سوط کہلاتی ۔ شاید ہماری زبان میں سونٹا اسی لفظ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۵) سے بگڑ کر بنا ہے۔ ۱۵ - إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ - ترجمہ ۔ بے شک تیرا رب تاک میں لگا ہوا ہے۔ تفسیر میر صاد ۔ صید کے لئے گھات کی جگہ اللہ تعالیٰ عالم الغیب والشھادۃ ہے اس کو گھات یا تاک اور نشانے کی ضرورت نہیں ۔ بَلی مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَيكَ