حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 220 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 220

حقائق الفرقان ۲۲۰ سُوْرَةُ الْغَاشِيَةِ لَيْسَ لَهُمْ طَعَامُ الَّا مِنْ ضَرِيع ۔ ترجمہ کوئی کھانا اُن کو نصیب نہ ہو گا مگر ناگ پھنی ۔ ہوگا تفسیر - ضریع ایک قسم کی گھانس ہے۔ جب تک پانی کی وجہ سے ہری رہتی ہے شبرق کہلاتی ہے مگر جب سوکھ جاتی ہے تو اسی کو ضریع کہتے ہیں۔ کانٹے دار اور بد بودار تلخ ہوتی ہے۔ تضرع اسی سے مشتق ہے۔ سورۃ المومنون رکوع چہارم ( پارہ نمبر ۱۸) میں فرمایا ہے کہ قحط شدید میں ضریع کو کھا کر بھی تضرع نہیں کیا۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى ܠܘܢ وَ لَقَدْ أَخَذْتُهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ - المو (المومنون : ۷۷) اس آیت شریف کا نزول مفسرین نے قحط شدید کے وقوع کے بارے ہی میں لکھا ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں ہوا تھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲۳) لا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ - ترجمہ ۔ جو نہ موٹا کرے بدن کو اور نہ بھوک دفع کرے۔ تفسیر قحط کے مارے ہؤوں میں موٹا پا کہاں باقی رہتا ہے۔ جسم ایک پنجرے کی طرح ڈراؤنی شکل کا ہو جاتا ہے۔ ۹ - وُجُوهٌ يَوْمَيذِ نَاعِمَةٌ ۔ ترجمہ ۔ کتنے چہرے اُس روز تر و تازہ ہوں گے۔ تفسیر - آیت نمبر ۸ سے ۱۶ تک مومنوں کے خوش و خرم او متنعم رہنے کا بیان ہے۔ جن لوگوں کے شامل حال خداوند کریم کا فضل ہوتا ہے۔ ان کے لئے ضرر کے سامان بھی ضرر رساں نہیں ہوتے ۔ ہمارے ملک میں بڑے بڑے شدید قحط پڑے مگر جو فاتح قو میں تھیں۔ قحط میں بھی وہ متنعم ہی رہیں۔ مُنْعِم بکوه و د م بکوه و دشت و بیابان غریب نیست هر جا که رفت خیمه زد و بارگاه ساخت (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخہ یکم اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲۳) اے اور بے شک ہم نے ان کو پکڑ لیا عذاب میں تو وہ جھکتے نہیں اپنے رب کے سامنے اور نہ عاجزی ہی کرتے ہیں ۔ جس شخص پر خدا کا انعام ہوتا ہے وہ پہاڑوں جنگلوں اور صحراؤں میں بھی مسافر نہیں ہوتا وہ جہاں بھی جاتا ہے خیمہ لگاتا ہے اور بارگاہ بنا لیتا ہے۔