حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 13
حقائق الفرقان ۱۳ طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی النبی ، انبیاء اور کتب الہیہ کا محتاج ہے۔ سُوْرَةُ نُوحٍ ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹) ۱۸ - وَاللهُ أَنْبَتَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا - ترجمہ ۔ اور اللہ نے تم کو گا یا زمین سے جما کر۔ تفسیر - نباتا ۔ اللہ تعالیٰ نے نباتات کو پیدا کیا ہے۔ زمین کی روئیدگی انسان کے نشوونما کا موجب ہے اور یہی اغذیہ بالآخر نطفہ کی صورت میں متشکل ہو کر انسان بنتا ہے۔ اسی طرح انعامات الہیہ بتلا کر حضرت نوح نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا۔ ( ضمیمه اخبار بدر جلد ۱۱ نمبر ۱۶ قادیان مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹) ۲۱،۲۰ - وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا - لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا - ترجمہ ۔ اور اللہ ہی نے بنادیا تمہارے لئے زمین کا بچھونا۔ تا کہ اس کے چوڑے چوڑے راستوں میں چلو۔ تفسیر۔ پساگا ۔ آرام گاہ ۔ پھیلا ہوا ۔ سُبُلًا - ایسا ہی دل کے واسطے بھی راستے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹) ۲۲، ۲۳ - قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمُ عَصَوْنِي وَ اتَّبَعُوا مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَ وَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا وَ مَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا - ترجمہ ۔ نوح نے عرض کی اے میرے رب ! انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور ایسوں کی پیروی کی جوان کے مال اور اولاد میں نقصان کے سوا کچھ نہ بڑھا سکے۔ اور انہوں نے ایک منصوبہ کیا بہت ہی بڑا منصوبہ۔ تفسیر۔ اپنے خیر خواہوں پر جب ہم نظر کرتے ہیں تو سب سے اول یہ خیر خواہی ماں یا دودھ پلائی سے شروع ہوتی ہے۔ دودھ پلانے والی کو بھی بچہ ماں کہہ کر پکارتا ہے۔ اسی وجہ سے بچے تکالیف کے