حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 200

حقائق الفرقان باز خندد بناز 6 لاله و گل ۲۰۰ سُورَةُ الطَّارِقِ باز خیزد ، ز بلبلان غلغل ! (براہین احمدیہ ) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ صفحه ۳۲۱) ۱۴ - إِنَّهُ لَقَولُ فَصُلُ - ترجمہ ۔ بے شک یہ قرآن شریف فیصلہ کرنے والی بات ہے۔ تفسیر انہ کا مرجع قرآن شریف ہے یا آسمانی بارش کے ذریعہ زمینی سرسبزی ۔ دونوں ہی صحیح ہو سکتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱) ١٦ ١٧ - إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ كَيْدًا - ترجمہ۔ وہ تو ایک جنگ کی تدبیریں کر رہے ہیں ۔ تفسیر۔ کفار مکہ جس وقت اُس بنی نوع انسانی کے سچے خیر خواہ رؤف و رحیم ہادی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایذا رسانی کی تدابیر و فکر میں لگے ہوئے تھے۔ قرآن کہتا ہے إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَلِيدُ كَيْدًا - ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۴) (۳) گید کے معنے جیسے سیرۃ ابن ہشام بخاری محمد بن اسحاق میں موجود ہے۔ جنگ کرنے کے ہیں۔ بار بار مغازی میں آتا ہے خَرَجَ رَسُولُ اللهِ وَلَمْ يَلْقَ كَيْدًا أَمْ حَرْبًا ۔ پس إِنَّهُمُ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَلِيدُ كَيْدًا - ( الطارق : ۱۶، ۱۷) کے معنے ہوئے ۔ وہ خطرناک جنگ کی تیاریاں کرتے ہیں یا خطرناک جنگ کرنے کو ہیں اور میں بھی ان سے خطرناک جنگ کروں گا۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۶،۵ مورخه ۲۷ / مارچ و ۶ را پریل ۱۸۹۸ء صفحہ ۸) ۱۸- فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدًا - ترجمہ ۔ پھر تو کافروں کو تھوڑی سی مہلت دے دے ذرا اُن کو چھوڑ دے۔ تفسیر امتھال کے معنے مہلت دینے، ڈھیل دینے کے ہیں۔ رويدا رود کی تصغیر ہے۔ امر کے لے گلاب اور باقی پھول ناز و ادا کرتے ہوئے ہنس رہے ہیں اور بلبلوں نے چہچہاہٹ سے شور بر پا کیا ہے۔ وہ خفیہ داؤں بچا رہے ہیں اور میں ان کے داؤں کو باطل کرنے کے درپے ہوں ۔