حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 190
حقائق الفرقان ۱۹۰ سُوْرَةُ الْبُرُوجِ اس ایک لفظ کے مفہوم میں انگلینڈ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ونش اور ان کے تمامی مختلف ڈیپارٹمنٹ اور صوبے اور حکومتیں ہیں ۔ جن پر سے رات اور دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے کسی ساعت میں بھی آفتاب کا زوال نہیں ہوتا۔ زمینی حکومت کے ذریعہ سے جو تعذیب کی جا رہی تھی اس کے بالمقابل سماء ذات بروج ، یوم موعود، شاہد و مشہود کو رکھا ہے۔ یوم موعود میں دس بارہ قول بیان ہوئے ہیں۔ اس توجیہہ سے جو اوپر بیان ہوئی ۔سارے ہی قول صحیح ہو جاتے ہیں ۔ علی لھذا القیاس۔ امت ۔ - شاہد و مشہور بھی ۔ یوم موعود کی نسبت کہا گیا ہے کہ بدر کا دن فتح مکہ کا دن، جمعہ کا دن ، قیامت کا دن، عاشورہ کا دن، فرعون کے غرق ہونے کا دن ۔ غرض کہ ہر جزا سزا کے ملنے کا دن ۔ یہ سارے ہی دن ٹھیک اور درست ہیں۔ اسی طور پر شاہد و مشہود یعنی عرفہ کا دن لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ - (الحج: ٢٩) قیامت کا دن ذُلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَ ذَلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ - (هود: ۱۰۴) كِرَامًا كَاتِبِينَ ۔ (الانفطار : (۱۲) اور مخلوق ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی تمامی انبیاء اور ان کی امتیں ۔ کل فرشتہ اور مخلوق ۔ وَ جَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَعَهَا سَابِقٌ وَ شَهِيدٌ - (ق: ۲۲) حتی کہ کفی یا اللهِ شَهِيدًا ۔ (النساء: ۸۰) سے ذات باری تعالیٰ اور تمامی مخلوق سالم بن عبداللہ نے مراد لیا ہے۔ غرض کہ یہ تین آیتیں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اور آپ کے نو مسلم اور مظلوم اور مظلوم اصحاب کی تسلی و تشفی کے لئے نازل فرمائیں۔ جن میں اللہ تعالیٰ جن میں اللہ تعالیٰ کی سطوت اور جبروت اور ملکوتی اقتدار کا بیان ہے۔ جو کفار سے انتقام کے لئے کافی و وافی ہیں۔ اس کے بعد نظیراً اصحاب اخدود کے واقعہ کو تین ہی آیتوں میں بالمقابل بیان فرمایا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۲۷ جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۹٬۳۱۸) ا تا کہ حاضر ہو جاویں اپنے فائدوں کے لئے ۔ ۲ انجام کار کا وہ دن ہے جس میں سب جمع ہوں گے اور وہ ایک دکھتا ہوا دن ہے۔ سے بزرگ لکھنے والے۔ ہر ایک نفس آئے گا اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا ایک گواہی دینے والا ۔ ہے اور اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے ۔