حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 171
حقائق الفرقان ۱۷۱ سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ تخفیف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن اور رحیم ہے۔ ٢ - وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ - ترجمہ ۔ کم دینے والوں کی خرابی ہے۔ تفسیر مُطَفِّفِينَ ۔ کم دینے والے تکفیف کے معنے وزن اور پیمانہ ہیں۔ کچھ تھوڑی سی چیز خفیہ طور پر کم کر لینے کے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ / جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳) الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ترجمہ ۔ جو لیتے وقت لوگوں سے بھر پور لیتے ہیں۔ - تفسير إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يُسْتَوْفُونَ اكْتَال کو مین کے ساتھ متعدی نہیں کیا۔ بلکہ علیٰ کے ساتھ متعدی کیا اور اس میں دقیق رعایت یہ رکھی کہ اکثر اوقات ماپ تول برضا و رغبت جھکتی اور ڈنڈی جو ضرر سے لیا جاتا ہے اور دینے والا والا بھی جھکتی تو ل خوشی سے دیتا ہے۔ ممنوع لینا جھکتی تو ل وہ ہے ۔ ج کے لئے ہو کہ بلا رضا مندی دینے والے کے جھکتی تول لی جاوے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب لوگ ناپ تول میں خیانت کرتے ہیں تو خداوند کریم بارشوں کو روک لیتا ہے۔ قحط شدید پڑتا ہے۔ حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں یہ مرض خصوصیت سے ہوگا۔ مگر اس وقت تو بات حد سے بڑھ گئی ہے۔ بلکہ مزید خصوصیت ایک اور یہ ہو گئی کہ مباحثات میں وہ اعتراض کئے جاتے ہیں۔ جو خود معترضین پر بھی وارد ہوتے ہیں۔ جس پیمانہ سے خصم کو جواب دیتے ہیں ۔ اسی پیمانہ سے جواب لینا پسند نہیں کرتے۔ حدیث شریف میں ہے۔ لَا يُؤْمِنْ أَحَدُ كُمْ حَتَّى يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ا تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہے جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔