حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 169
حقائق الفرقان ١٦٩ سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ ہے۔ نبی عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ أَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ( الحجر : ۵۱۰۵۰) (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۲) ۹۰۸ - الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوْنَكَ فَعَدَ لَكَ فِي أَي صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَبَكَ۔ ترجمہ ۔ جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک بنا یا پھر معتدل بنایا۔ جس صورت میں چاہا تجھے تجویز کیا۔ تفسیر خلق، تسویه، تعدیل، ترکیب و تناسب اعضاء۔ خداوند تعالیٰ کی ان چار نعمتوں پر ہی اگر انسان غور کرے تو جزا وسزا کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اُس کو بہت کچھ مددمل جاوے گی ۔ خواہ مومن ہو یا کافر۔ ان میں سے ایک تیسری نعمت ہی پر انسان غور کر المزاج رکھا لے کہ کس طرح اس کو حرارت برودت اور رطوبت، وبت ، یبوست ، ان چار خلطوں سے معتدل المزا ہے اگر ذرا بھی ان اخلاط میں افراط یا تفریط ہوتی ہے۔ تو فوراً جزا وسزا ملنے لگتی ہے۔ چار چیزی مخالف و سرکش چند روزے بوند باهم خوش گریکے زیں چہار شد غالب جان شیریں برآید از قالب انسان پیدا کیا۔ انعام میں سے نہیں بنایا۔ تسو یہ خلق ایسا عمدہ کیا کہ شیر ہاتھی وغیرہ سب کو قابو کر لیتا ہے۔ بڑا ہی معتدل المزاج بنایا ہے۔ صورتوں اور آوازوں کی ترکیب ایسی کہ لاکھوں کروڑوں انسانوں میں صورت اور آواز ایک دوسرے سے نہیں ملتی ۔ یہ سب اس کی ربوبیت اور کرم ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳۶۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳٬۳۱۲) اے میرے بندوں کو خبر دار کر دے کہ میں ہی ہوں بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ۔ اور یہ بھی خبر دے دے کہ میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے۔ چار چیزیں جو باہم مخالف اور سرکش ہیں چند دن یہ آپس میں خوش رہتی ہیں۔ اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک بھی غالب آجائے تو جان جسم سے نکل جاتی ہے۔