حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 159 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 159

حقائق الفرقان ۱۵۹ سُورَةُ التَّكْوِيرِ و - وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ - ترجمہ اور حاملہ اونٹنیاں بے کار ہو جائیں ۔ تفسیر دین امہینے کی گابن اونٹنی کا معطل اور بیکار ہونا اس زمانہ کی موجودہ کو ایجاد سواریوں کی وجہ سے ظاہر ہے۔ - وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَتْ - ترجمہ اور جس وقت وحشی اٹھائے جائیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰) تفسیر۔ عاشورہ محرم کی تاریخوں میں لوگ انسان ہو کر شیر، چیتا، ریچھ وغیرہ کا سوانگ لیتے ہیں ۔ گویا عملی طور پر انسانیت سے مسخ ہو کر وحشی بن جانے کا ثبوت دیتے ہیں۔ - وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ - ( ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰) ترجمہ ۔ اور جب دریا پھیر دیئے جائیں ( یا جھونک دیئے جائیں ) ۔ تفسیر۔ حضرت قتادہ سے شہرت کے معنے منقول ہیں کہ دریاؤں کا پانی خشک ہو جائے گا۔ کیانل ڈیپارٹمنٹ نے بڑے بڑے دریاؤں سے نہریں نکال کر ان کو تقریباً ایسا ہی کر دیا۔ گویا کہ سوک گئی ہیں۔ - وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ - ترجمہ اور قسم قسم کے لوگ بلائے جائیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰) تفسیر۔ حدیث شریف میں اس آیت کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر آدمی کا جوڑا اس کی نظیر کے ساتھ ملا دیا جاوے گا۔ آجکل گر جاؤں میں مرتدین کا جوڑ گانٹھ اسی پیمانہ سے عمدہ طور سے ہو جاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۰) ١٠،٩ - وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُبِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ - ترجمہ اور زندہ درگور کی نسبت سوال کیا جائے؟ کس گناہ سے ماری گئی۔ تفسیر - مؤدہ کے معنے مٹی یا کسی وزن دار چیز کے نیچے دبا دینا ہے۔ اسی قبیل سے ہے۔ وَلا يَؤده کے منے یاکسی دار لیے دبا ہے۔ اسی سے ہے