حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 149 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 149

حقائق الفرقان ۱۴۹ سُورَةُ عَبَسَ رب کریم نے اندھے کی سفارش فرمادی کہ اس کی طرف توجہ تام فرما لیجئے ۔ اس سورہ میں بڑے بڑے تغیرات کی خبر دی ہے۔ پھر جیسا کہ قاعدہ ہے چھوٹی باتیں بیان کر کے بڑی بات بتاتا ہے۔ قیامت کی خبر دی ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۸۷) ۔ فَانْتَ لَهُ تَصدی ۔ ترجمہ ۔ تو کیا تو اس کے پیچھے پڑتا ہے ( یعنی کا فر دولت مند کے ) ۔ تفسیر۔ تم اُس کی طرف مجھکے ہوئے ہو۔ اس کے ہوئے ہو۔ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہو۔ ا - فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَى - ترجمہ تو کیا تو اس سے ہٹ سکتا تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۷) تفسیر ۔ تم اس کی طرف سے غافل ہو۔ خیال کو ہٹائے ہوئے ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۷) ۱۴ تا ۱۷ ۔ فِي صُحُفِ مُكَرَّمَةٍ - مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ بِأَيْدِي سَفَرَةِ - كِرَامِ بَرَرَةِ - ترجمہ یہ قرآن شریف بزرگ صحیفوں میں ، معزز اوراق میں ہے۔ جو اونچی جگہ رکھے ہوئے پاک ہیں۔ ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں سے ( لکھا گیا ہے ) ۔ جو عالی حوصلہ نیکو کار ہیں۔ تفسیر۔ ان چار آیتوں میں قرآن شریف کے کاتبوں ، قاریوں، حافظوں کی عظمت خود ، قرآن شریف کی عظمت اور اسلام کے لئے آئندہ زمانہ میں شان و شوکت کی پیشگوئی بڑی شد و مد سے بیان ہوئی ہے۔ گوان سے مراد ملا ئکتہ اللہ بھی ہیں ۔ سَفَرَةٍ سَافِر کی جمع ہے۔ جس طرح کتبہ کا تب کی جمع اور سفرہ سے لکھنے والے مراد ہیں سفر کے معنے کسی چیز کو واضح کر کے بیان کرنے کے ہیں جیسا کہ اس سورة مُسْفِرَةٌ کے بیان میں آئے گا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔ الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الكِرَامِ الْبَرَرَةِ - قرآن شریف کا ماہر سَفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ کے دو ے سہو کا تب ہے۔ سورہ میں مُسْفِرَةٌ “ ہونا چاہیے۔