حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 133 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 133

حقائق الفرقان اللَّيْلُ لِلْعَاشِقِيْنَ سِتْراً ۱۲ وَجَعَلْنَا النَّهَارِ مَعَاشًا - ترجمہ ۔ اور دن کو روزی کمانے کا وقت ۔ ۱۳۳ يَالَيْتَ أَوْقَاتُهَا تَدُومُ سُورَةُ النَّبَا لو ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۳) تفسیر۔ انسان کے واسطے دن معاش کا ذریعہ اور رات آرام کا وقت بنایا ہے اور فرمایاؤ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشا - سرور عالم فخرِ بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بَارَكَ اللهُ فِي بُكُورِهَا فرمایا۔ کسی قسم کی وسلم معاش؟ دنیوی معاش اخروی معاش کے لئے یہ جگہ ہے الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ - جیسا بیج بوؤ گے۔ انجام کا رویسا پھل پاؤ گے۔ کون اس بات کو نہیں جانتا کہ جو کے بونے والے کو آخر جو کاٹنے پڑیں گے۔ الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۴) ۱۵ - وَ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً تَجَاجًا - ترجمہ ۔ اور ٹیکنے والے بادلوں سے زور کا پانی برسایا۔ تفسیر۔ معصرت ان بادلوں کو کہتے ہیں۔ جن میں سینچ کی طرح پانی بھرا ہوا ہو۔ جو ٹیکنے کے قریب ہو۔ (مُعْصِرَة لُغت میں اس لڑکی کو بھی کہتے ہیں جو قریب البلوغ ہو۔ ) ج ۔ لازمی اور متعدی دونوں معنوں میں مستعمل ہوتا ہے۔ لازمی جیسے فَجَ الْمَاءُ ۔ پانی کثرت سے بہا۔ متعدی جیسے حدیث شریف میں اَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَى اللهِ الْعَجُ وَ النَّج - عَجَّ کے معنے تلبیہ پکارنا۔ لبیک کہنا اور قحج کے معنی قربانیوں کا خون بہانا۔ غرضکہ مُعْصِرت سے ماء جا جا کا ہونا عبارت ہے۔ بارش موسلا دھار سے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۳، ۳۰۴) ۱۸ - إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا - ترجمہ ۔ بے شک فیصلہ کا دن مقرر ہو چکا ہے۔ تفسیر - يَوْمَ الْفَصْلِ - فرمایا ۔ یوم الفصل مقرر ہے وہ یقینا آنے والا ہے۔ مکہ معظمہ میں یہ نبوت لے رات عاشقوں کے لئے پردہ ہے۔ اے کاش اس کے اوقات ہمیشگی اختیار کریں ۔