حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 85
حقائق الفرقان ۸۵ سُورَةُ الزُّمَرِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ ۔ کافروں میں سے رسولوں کو کہا۔ پس أُولِي الْاِمْرِ مِنْكُمْ سے صرف مسلمان مراد نہیں ۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹) ۷۴- وَ سِيْقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمُ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا وَ فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلامُ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خُلِدِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور چلا یا جائے گا ان لوگوں کو جنہوں نے سپر بنایا اپنے رب کو بہشت کی طرف جماعت جماعت ۔ یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچیں گے اور کھولے جائیں گے اس کے دروازے اور رضوان کہے گا ان سے سَلَام عَلَيْكُمْ تم خوش نصیب و خوش حال ہو پس بہشت میں داخل ہو ہمیشہ رہنے کے لئے۔ تفسیر ۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ جنت کو گروہ گروہ میں انہیں لے چلیں گے۔ جب اُس کے پاس آویں گے اور اس کے دروازے کھولے جائیں گے۔ جنت کے نگہبان انہیں کہیں گے تم پر سلامتی ہو۔ تم نے پاک زندگی بسر کی تو اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درآؤ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶) الَّذِينَ اتَّقَوْا ۔ جن کے عقائد صحیحہ اور اعمالِ صالحہ ہیں ۔ رنج و راحت، عسر ویر میں اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار رہتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) ۷۵- وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى صَدَقَنَا وَعْدَةً وَأَوْرَثْنَا الْأَرْضَ نَتَبَوا مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ ترجمہ ۔ اور بہشتی کہیں گے الحمد للہ کیسا اللہ اچھا ہے جس نے ہم کو سچ کر دکھلا یا اپنا وعدہ اور ہم کو وارث بنایا اس زمین کا کہ ہم رہیں بہشت میں جہاں چاہیں تو کیا اچھا بدلہ ہے نیک کام کرنے والوں کا ۔ تفسیر ۔ اور وہ ( بہشتی) کہیں گے۔ اللہ کی حمد ہے۔ جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا۔ اور اس زمین کا