حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 76
حقائق الفرقان ۷۶ سُورَةُ الزُّمَرِ ۴۰،۳۹۔ وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلْ أَفَرَعَيْتُمْ مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِي اللهُ بِضُرٍ هَلْ هُنَّ كَشِفْتُ ضُرَّة أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِلْتُ رَحْمَتِهِ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ - قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو تو وہ ضرور جواب دیں گے کہ اللہ ہی نے ۔ تم کہہ دو بھلا دیکھو تو سہی جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ دفع کر دیں گے اس تکلیف کو اگر اللہ نے مجھ کو کوئی تکلیف دینی چاہی یا میرے حق میں اللہ کچھ رحمت کا ارادہ فرمائے تو کیا وہ اس رحمت کو روک دیں گے ۔ تم جواب دو۔ مجھے تو اللہ ہی بس ہے اور اسی پر بھروسہ کیا کرتے ہیں متوکل ۔ کہہ دواے میری قوم ! تم اپنی حالت اور قوت اور ارادے کے موافق اپنی جگہ کام کرو میں بھی اپنی جگہ کام کر رہا ہوں تو آگے چل کر تم کو معلوم ہو جاوے گا ۔ تفسیر - لَيَقُولُنَّ الله ۔ ان کی فطرت بھی جواب دے گی۔ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ - تم سب کھڑے ہو کر میرا مقابلہ کرو۔منصوبے کرلو۔ مددگار بنالو۔ سارا زور لگا لو۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷) ۴۳ - اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِيْنَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا ۚ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَ يُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ترجمہ ۔ اللہ نفسوں کو اُن کی موت کے وقت وفات دیتا ہے ( قبض کرتا ہے جان کو ) اور جو مرے نہیں اپنے سوتے وقت ( اس کو وفات دیتا ہے خواب میں ) پھر ان روحوں کو روک رکھتا ہے جن پر واقعی موت کا حکم جاری کر چکا ہے اور ان دوسروں کو بھیج دیتا ہے ( یعنی سونے والوں کی روحوں کو جو