حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 74
حقائق الفرقان ۷۴ سُورَةُ الزُّمَرِ كِتبًا مُتَشَابِهَا يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا ۔ ایک جگہ حل نہ ہو تو دوسری جگہ کر دیتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹) ۲۸ - وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے اس قرآن میں ہر ایک قسم کی اعلیٰ درجہ کی باتیں بیان فرمائی ہیں تا کہ وہ بڑے آدمی ہو جائیں ۔ تفسیر - للناس ۔ لوگوں کی بھلائی کے واسطے۔ مِنْ كُلِّ مَثَلِ ۔ ہر عمدہ بات ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶) تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۹) ۲۹- قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ۔ ترجمہ ۔ قرآن عربی زبان میں ( نازل فرمایا گیا ) اُس میں کجی اور ٹیڑھا پن نہیں تا کہ وہ دکھوں سے بچیں۔ تفسیر - يَتَّقُونَ ۔ دُکھوں سے بچیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۶) ٣٠ - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشْكِسُونَ وَ رَجُلًا سَلَمَا لِرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِينِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ بیان فرمائی اللہ نے ایک مثال ( مثلاً ایک غلام ) آدمی ہے اس میں کئی شریک ہیں بدخو مخالف اور ایک دوسرا غلام ہے سالم ایک ہی شخص کا ۔ کیا یہ دونوں برابر ہیں مثال میں ۔ مثال میں ۔ ہر ایک تعریف کے قابل تو اللہ ہی ہے ) تو اسی کا غلام بننا چاہئے ( ہاں بہت سے آدمی تو جانتے ہی نہیں ۔ تفسیر - مثلاً - جو صرف اللہ کو اپنا معبود بناتا ہے۔ وہی سکھی رہتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۶)